رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجمندرا/آندھراپردیش(آئی این اے نیوز 29/دسمبر 2017) آندھرا پردیش کی راجمندرا کی مسجد میں مؤذن کے فرائض انجام دے رہے مولانا فاروق صاحب کو گزشتہ شب شرپسندوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے سر پر اتنا وار کیا کہ موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی، جبکہ موصوف انتہائی سادہ مزاج، نیک سیرت انسان تھے اور کسی سے ان کا کچھ لینا دینا نہیں تھا،صبح جب ان کا چھوٹا بھائی نماز کیلئے اٹھا تو وہ یہ سب دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا اور اس کی اطلاع مقامی افراد کو دی اطلاع ملتے ہی لوگوں کا جم غفیر جمع ہوگیا، مذکورہ اطلاع بذریعہ فون ان کے بڑے بھائی مفتی عبدالجبار نے نمائندہ کو دی.
واضح ہوکہ رواں سال کے اختتام پر مہینہ کے اخیر تک میں یہ دوسرا دلخراش واقعہ ہے، ابھی راجستھان کے افراز الاسلام والا معاملہ ختم نہیں ہوپایا کہ دوسرا شنمبھو آندھرا پردیش میں دلخراش ورادات کو انجام دے دیا، جو سیکولر مزاج رکھنے والوں کے لئے لمحہ فکر ہے، خبر لکھے جانے تک پولیس نے معاملہ درج کر لیا تھا اور یقین دہانی کرائی کہ قاتل کو جلد ہی پولیس کی گرفت میں ہوگا.