اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مین پوری: بدحال محکمہ صحت کا کب تک ہو سکے گا علاج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 4 December 2017

مین پوری: بدحال محکمہ صحت کا کب تک ہو سکے گا علاج!

رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مین پوری(آئی این اے نیوز 4/دسمبر2017) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جہاں ایک طرف محکمہ صحت میں ایک بڑی تبدیلی کی بات کرتے ہیں، مگر مین پوری محکمہ صحت سدھرنے کا نام نہیں لے رہا ہے، تازہ معاملہ مین پوری ضلع ہاسپیٹل کا ہے، کچھ شوہدوں کی طرف سے آبروریزی کی کوشش کے بعد زخمی 18 سالہ لڑکی ٹیسٹ اور علاج کیلئے ضلع ہاسپیٹل پہنچی، جہا ں ڈاکٹروں نے سرحدی تنازعے کو لے کر جانچ کر نے سے انکار کر دیا، متاثرہ لڑکی ضلع ہاسپیٹل احاطے میں ہی زمین پر پڑی رہی لیکن صحت مر کز کے اہلکاروں کو اس لڑکی پر رحم نہیں آیا.
موصولہ خبر کے مطابق بچھواں تھانہ حلقہ رہائشی اوم پرکاش کی 18 سالہ بیٹی گاؤں میں جب رفع حاجت کے لئے گئی ہوئی تھی کہ تبھی 5 شوہدوں نے غلط نیت سے لڑکی کو دبوچ لیا، لڑکی کی طرف سے احتجاج اور چیخنے چلانے پر شوہدوں نے دھاردار ہتھیار سے سر پر حملہ کر دیا، جس کے بعد لڑکی شدید زخمی ہو گئی اور شوہدے فرار ہوگئے، جس کے بعد زخمی نوجوان عورت اہل خانہ کے ساتھ علاقائی تھانے پہنچی، جہاں سے پولیس حراست میں اس کو طبی معائنہ کے لئے بھیجا گیا، علاقائی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں طبی ٹیسٹ کے لئے ڈاکٹرس کی موجودگی نہ ہونے کے تحت نوجوان لڑکی کو ضلع ہسپتال بھیج دیا گیا، ضلع ہسپتال کے ڈاکٹروں نے لڑکی کا طبی معائنہ سے انکار کر دیا، جس کے بعد بیمار لڑکی ضلع اسپتال کے احاطے میں ہی گھنٹوں زمین پر پڑی رہی، لڑکی کے اہل خانہ کی طرف سے میڈیا اہلکاروں سے مدد اور میڈیا کی طرف سے پورے معاملے کی سی ایم او کو معلومات دینے کی اپیل کی، میڈیا نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متاثرہ لڑکی کی مدد کی، ا سکے بعد پورے معاملے پر کارروائی ہو سکی اور لڑکی کا علاج اور طبی معائنی کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا.