اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: رشتہ دار کے گھر آئی خاتون کے ساتھ دبنگوں نے عصمت دری کی کوشش کی، دو ملزم گرفتار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 5 December 2017

مبارکپور: رشتہ دار کے گھر آئی خاتون کے ساتھ دبنگوں نے عصمت دری کی کوشش کی، دو ملزم گرفتار!

رپورٹ: وسیم شیخ
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/دسمبر 2017) مبارکپور تھانہ علاقہ کے بلوا گاؤں میں اپنی خالہ کے گھر منگنی کی رسم میں آئی خاتون کو گزشتہ رات محلے کے ہی چار نوجوانوں نے اٹھایا، اور اس جے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگے، خاتون کی تحریر پر مقدمہ درج کر پولیس نے تابڑ توڑ ملزمان میں سے دو کو حراست میں لے لیا.
تفصیلات کے مطابق مبارکپور تھانہ علاقہ کے بھسڑی گاؤں رہائشی نرملا 22 بیوی رام كرن مبارکپور کے بلوا گاؤں میں واقع اپنی خالہ داسی کے یہاں منعقد منگنی کے رسم کے پروگرام میں شامل ہونے کیلئے شوہر کے ساتھ آئی تھی منگنی کی رسم کے
دوران بج رہے ڈی جے کی دھن پر لوگ ناچ رہے تھے اسی میں گھر کی دیگر خواتین کے ساتھ نرملا بھی ناچ رہی تھی، محلے اور آس پڑوس کے لوگ ہو رہے ناچ کو دیکھ رہے تھے، ناچ گانا ختم ہونے کے بعد محلے کے ہی چار نوجوانوں نے نرملا کو اٹھا کر موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اور تھوڑی دور ایک ویران جگہ پر لے جاکر اس کے ساتھ  چھیڑ چھاڑ کرنے لگے، اور عصمت دری کی کوشش کی، شور مچانے پر کچھ لوگ موقع پر دوڑ کر پہنچے تو چاروں نوجوان بھاگ گئے لیکن وہ پہچان لئے گئے تھے، نرملا کی تحریر پر بلوا محلہ رہائشی سانول بیٹے مایا، سروجيت اور رامجيت اور رویندر بیٹے رامجيت کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، وہیں سانول اور رامجيت کو حراست میں بھی لے لیا، پولیس نے خاتون کو میڈیکل جانچ کیلئے سی ایچ سی مبارکپور بھیج دیا.