اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: فیروزآباد: فارچونر کار اور بس کی ٹکر، دو نوجوانوں کی موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 5 December 2017

فیروزآباد: فارچونر کار اور بس کی ٹکر، دو نوجوانوں کی موت!

رپورٹ: ایم فرحان
ـــــــــــــــــــــــــــــ
فیروزآباد(آئی این اے نیوز 5/دسمبر 2017) فیروز آباد تھانہ نگلا كھنگر علاقے کے لکھنؤ ایکسپریس وے پر صبح تین بجے قریب لکھنؤ کی طرف سے آنے والی فارچونر کار اور پرائیویٹ بس میں زبردست ٹکر ہو گئی، جس سے کار بری طرح خراب ہوگئی، کار میں سورا دو نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، موقع پر پہنچی پولیس نے کافی مشقت کے بعد کرین کی مدد سے کار میں سے دونوں کی لاش کو باہر نکال پایا، دونوں نوجوانوں کی عمر 18 سے 20 سال بتائی جا رہی ہے.
تھانہ نگلا کھنگر کے پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ دونوں نوجوان غازی آباد کے رہائشی ہیں، ایک شخص کا نام منوج بتایا جا رہا ہے، جبکہ دوسرے کا نام معلوم نہ ہو سکا، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع ہسپتال بھیج دیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی میں شراب کی بوتل موجود تھی.