(ایک تعارف)
تحریر: محمد سالم قاسمی سریانوی استاذ تفسیر وفقہ جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور
salimmubarakpuri@gmail.com
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
’’مشاہیر احیاء العلوم‘‘ ایک ایسا وقیع وعظیم عنوان ہے، جس پر بلا شبہ متعدد اہم اور ضخیم کتابیں تیار کی جاسکتی ہیں، سرِ دست اس عنوان سے ترتیب دی گئی ایک اہم کتاب کا تعارف مقصود ہے، یہ کتاب دراصل ان مقالات کا مجموعہ ہے جس کو ’’مولانا شکر اللہ اکیڈمی‘‘ مبارک پور اعظم گڑھ کے زیر اہتمام منعقدہ علمی وتحقیقی سیمینار میں مؤقر مقالہ نگار حضرات نے پیش فرمائے تھے، اب اس مجموعہ کو استاذ محترم حضرت مولانا مفتی محمد صادق صاحب قاسمی، صدر المدرسین مدرسہ نور الاسلام ولید پور وجنرل سکریٹری مولانا شکر اللہ اکیڈمی کی ترتیب کے ساتھ اکیڈمی ہی کے ارکان نے شائع کیا ہے۔
یہ مجموعہ درحقیقت ایک عظیم الشان علمی، تحقیقی اور معلوماتی دستاویز ہے، جس میں مختلف مقالہ نگاروں نے بڑے ہی عمدہ اسلوب اور زبان وبیان میں اپنی کدو کاوش اور علمی وتحقیقی جد وجہد کو پیش کیا ہے، اس مجموعہ میں کل ۱۴/ مقالات ہیں، جس میں بنیادی طور پر ان اکابر ومشاہیر احیاء العلوم کا انتخاب کیا گیا ہے، جنہوں نے اس جامعہ پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں اور جن کی علمی، دینی، سماجی، ملی اور سیاسی خدمات نے اس جامعہ کو صرف ملک گیریت ہی کا نہیں؛ بل کہ عالم گیریت کا درجہ دیا ہے، جہاں اس مجموعہ میں مختصر طور سے مادر علمی احیاء العلوم اور قصبہ مبارک پور کی تاریخ کو سمونے کی کوشش کی گئی ہے، وہیں یہاں کے اکابر ومشائخ اور مشاہیر پر قدرے تفصیل کے ساتھ گفتگوکی گئی ہے، جس میں ان کی زندگیوں کے اہم نقوش وخطوط کو موضوع قلم بنایا گیا ہے، ان مشاہیر میں درج ذیل حضرات کی حیاتہائے مبارکہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
(۱) مولانا حکیم الہی بخش مبارک پوریؒ ، جو جامعہ کی بانی ہیں اور جامعہ کے لیے خشت اول ہیں۔
(۲) مولانا شکر اللہ صاحب مبارک پوری قاسمیؒ ، جو کہ جامعہ کے مہتمم ثانی ہیں، جن کی عظیم خدمات جامعہ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔
(۳)مفتی محمد یاسین صاحب مبارک پوری قاسمیؒ ، جو کہ جامعہ کے باقاعدہ سب سے پہلے مفتی ہیں، جنہوں نے جامعہ کو فتوی نویسی کی خدمت میں پورے ملک میں شہرت دی، آپ کی حیات کے تعلق سے دو مقالے ہیں۔
(۴)مولانا یحیی صاحب رسول پوری، جن کی علمی وادبی کاوشیں جامعہ کے لیے دنیائے عربی ادب میں باعث شہرت ہوئیں۔
(۵) مولانا عبد الستار صاحب مبارک پوریؒ ، جو کہ مولانا عبد الباری صاحب قاسمیؒ کے دست وبازو تھے۔
(۶) مؤرخ اسلام مولانا قاضی اطہر صاحب مبارک پوریؒ ،آپ کو کون نہیں جانتا، آپ کا دو لفظوں میں تعارف آپ کی توہین کے مترادف ہے۔
(۷) مولانا عبد الباری صاحب قاسمیؒ ، آپ جامعہ کے مہتمم ثالث تھے، آپ کی ملی، سماجی اور علمی ودینی خدمات سے ہر شخص بخوبی واقف ہے، آپ کی حیات پر دو مقالے ہیں۔
(۸)مولانا عبد الکریم صاحب ابراہیم پوریؒ ، آپ ابراہیم پور کے تھے، لیکن آپ کی خدمات جامعہ اور عوام الناس کے لیے مشہور ومعروف ہیں۔
(۹) مولانا محمد مسلم صاحب بمہوریؒ ، آپ مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی، استاذ دار العلوم دیوبند کے والد گرامی ہیں۔
بہر حال یہ مجموعہ آپ کے سامنے ہے، لیجیے، پڑھیے، اکابر کی زندگیوں کے نقوش کو اپنے اندر سموئیے، قلب وجگر کو تازگی دیجیے اور ان مشاہیر کے انمٹ کارناموں کو مشعل راہ بنائیے اور ان کے ورے وہ سب کچھ کیجیے جو ان کا مشن تھا۔
کتاب کے کل صفحات ۲۴۰۔ قیمت: ۷۵/ روپیے
حاصل کرنے کا پتہ: (مفتی) محمد سالم قاسمی سریانوی، جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور اعظم گڑھ جامعہ آباد
Mob. No: 9307491417