اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مرکزی الہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر مرزا محمود اعظمی الجمعیت الانصار صحافتی مقابلہ کے جج مقرر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 10 December 2017

مرکزی الہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر مرزا محمود اعظمی الجمعیت الانصار صحافتی مقابلہ کے جج مقرر!

مرزا صاحب جج بننے سے صحافتی مقابلہ میں مزید چارچاند لگے گا: سیف انصاری

رپورٹ: فضل الرحمان الہ آبادی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الٰہ آباد(آئی این اے نیوز 10/دسمبر 2017) اترپردیش کی متحرک وفعال تنظیم الجمعیت الانصار کی جانب سے اسکول کے طلباء کے اندر تحریری صلاحیتوں کواجاگر کرنے اور اخلاق نبوی سے واقفیت کے لئے بعنوان اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ایک صحافتی مقابلہ کرا رہی ہے، جس کے لئے فارم بھرے جارہے ہیں، پورب کی آکسفورڈ اور ملک کے ممتاز مرکزی الہ آباد یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے استاذ مرزامحمود اعظمی اس مقابلہ کے حکم یعنی جج ہونگے، جبکہ دوسرے حکم مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی ہوں گے.
الجمعیت الانصار الہ آباد کے صدر سیف انصاری نے کہا ہم مرکزی الہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر مرزا اعظمی کے شکرگزار ہیں، کہ انہوں نے جج کے منصب کوقبول کیا، ہمیں ان کے اس فیصلہ سے بڑی خوشی ہوئی، ان کے جج بننے سےاس مقابلہ کی رونق مزید بڑھ گئی.
سیف انصاری نے تمام اسکولی بچوں سے درخواست کیا کہ جلد ازجلد اپنا اندراج کرالیں، انہوں نے غیر مسلم بچوں سے اس مقابلہ میں شریک ہونے کی درخواست کیا.
غورطلب ہو  یہ آن لائن مقابلہ ہوگا، مضمون جمع کرنے کی آخری تاریخ ۵ جنوری ہے، جبکہ اندراج کی آخری تاریخ ۲۰دسمبر ہے.