اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: خاتون ٹیچر کی پرنسپل اور بیٹے نے کی پٹائی، اسپتال میں داخل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 30 January 2018

اعظم گڑھ: خاتون ٹیچر کی پرنسپل اور بیٹے نے کی پٹائی، اسپتال میں داخل!

رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
ٹھیکما/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/جنوری 2018) اعظم گڑھ کے ٹھیکما بلاک کے نروے گاؤں کی خاتون ٹیچر کی اسی کے پرنسپل اور بیٹے نے پٹائی کر دی، اور جب عورت نے مخالفت کی کہ پرنسپل کے بیٹے نے کنپٹی پر ریوالور رکھ دیا.
اطلاع ملنے پر JYSS کی ٹیم ضلع ہسپتال پہنچی اور متاثرہ خاتون سے پوری معلومات لی، اور خاتون کی ہر ممکن مدد کی، اور سخت کارروائی کی یقین دہانی  کی، وہیں عورت نے بھی یہ کہا ہے کہ جب تک مجرموں کو سزا نہیں دی جائے گی ہم چپ نہیں بیٹھیں گے.
  مزید خاتون نے یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنے JYSS کی ٹیم کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ جائیں گے.