تحریر: شمس الہدی قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــ
حسن اخلاق کی قرآن و حدیث میں بڑی اہمیت و فضیلت وارد ہوئی ہے۔ابودرداءؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ بروز قیامت ترازو میں سب سے زیادہ وزنی بہتر اخلاق ہوگا۔ اچھے اخلاق کے حاملین کے لئے بشارت بھی ہے۔ اچھا اخلاق ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے انسان لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرسکتاہے۔ آپ ﷺ نے پورے دین کی خدمت اپنے اسی اخلاق کریمانہ سے کی ہے۔ آپﷺ پرظلم وستم کے پہاڑ توڑے گئے، پتھر مار کرسر سے پاؤ ں تک لہو لہان کردیاگیا ، گلے میں رسی ڈال مارنے کی کوشش کی گئی لیکن آپ ﷺ نے اخلاق فاضلہ کا دامن نہیں چھوڑا۔
آپ ﷺ جس طرح امام الانبیاء و امام الرسل تھے، اسی طرح آپ ﷺ اخلاق وکردار کے سب سے افضل اور بلند معیار پر فائز تھے۔ آپ نے اپنے اخلاق کریمانہ کے ذریعہ پوری دنیا کو فتح کیا۔
حضرت عائشہ صدیقہؓ سے آپ ﷺ کے اخلاق کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے بتایاکہ نبی کریم ﷺ کا اخلاق قرآن تھا۔ خادم رسول انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ میں نے بنی کریم ﷺ کی10برسوں تک خدمت کی آپ نے مجھے کبھی اف تک نہیں کہا، اور نہ میرے کسی کام کے بارے میں کہا کہ تم نے ایسا کیوں کیا؟ اور جو کام میں نے نہیں کیا اس کے بارے میں کبھی یہ نہیں کہا کہ تم نے یہ کیوں نہیں کیا؟ عبداللہ بن عمروبن عاصؓکا بیان ہے کہ آپ نہ تو فحش گوئی کرنے والے تھے اور نہ فحش گوئی کو پسند کرتے تھے۔آپ لوگوں سے فرمایا کرتے تھے کہ تم میں سب سے زیادہ اچھا وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ آپ ﷺ ہمیشہ لوگوں کے ساتھ شریفانہ اخلاق سے پیش آتے تھے اور نہایت بلند مقام ومرتبہ کے باوجود تواضع اور بردباری کا مظاہرہ کرتے تھے۔ آپ ﷺ جب کسی سے ملتے تو خندہ پیشانی سے مسکراتے ہوئے ملتے، بڑوں کی عزت اور چھوٹوں پر شفقت فرماتے، یتیموں اور غریبوں کے ساتھ مل کر بیٹھتے، گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک فرماتے اور لوگوں کے ساتھ رحم دلی اور جود وسخا کا معاملہ فرماتے تھے۔