اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلریاگنج: گھر میں لگی آگ، سلائی مشین سمیت لاکھوں کا سامان جل کر راکھ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 26 January 2018

بلریاگنج: گھر میں لگی آگ، سلائی مشین سمیت لاکھوں کا سامان جل کر راکھ!

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/جنوری 2018) بلریاگنج تھانہ علاقہ کے بھگت پور گاؤں میں مکان میں آگ لگنے سے سلائی مشین سمیت لاکھوں کا سامان جل کر خاک ہو گیا.
موصولہ خبر کے مطابق علاؤالدین بیٹے مبین کی بھگت پور گاؤں میں ہی سلائی کی دکان ہے، جس میں علاؤالدین کپڑے اور راشن سمیت ضروری کاغزات رکھا ہوا تھا، جس میں منگل کی رات اچانک آواز سنائی دی لوگوں نے باہر دیکھا تو گھر میں آگ لگی ہوئی تھی، پڑوسیوں نے فائر بریگیڈ کو فون کیا، لیکن موقع پر کوئی نہیں پہنچا، گاؤں والوں نے بالٹی وغیرہ سے پانی پھینک پھینک کسی طرح آگ پر قابو پایا، اس میں علاؤالدین کا تقریباً لاکھوں کا نقصان ہوگیا.