اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انورجلال پوری کے انتقال سے اردو ادب کا عظیم خسارہ: آصف جمیل قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 6 January 2018

انورجلال پوری کے انتقال سے اردو ادب کا عظیم خسارہ: آصف جمیل قاسمی

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــ
حاجی پور/ویشالی(آئی این اے نیوز 6/جنوری 2018) مشہور شاعر و عالمی مشاعروں کے ناظم انور جلال پوری کے انتقال کی خبر پھیلتے ہے ویشالی کی اردو آبادی میں بھی غم کی لہر پھیل گئی، اس موقع پر آصف جمیل قاسمی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انور جلال پوری بڑے پائے کے شاعر اور انتہائی کامیابی ناظم اور اعلی پائے کے ادیب تھے، عالمی سطح پر اردو مشاعرہ کی دنیا میں بھی بڑا خلا پیدا ہوا ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ہے.
اس موقع پر جامع مسجد مائل کے امام خطیب مولانا مبارک قاسمی نے کہا کہ انورجلال پوری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے کہا کہ انور جلال پوری شاعر ہی نہیں خلیق انسان بھی تھے انکی خاکساری اور ملنساری نے انہیں دوسروں سے ممتاز بنادیا تھا، ان کے انتقال سے پوری اردو دنیا میں میں غم کی دوڑ گئی ہے.
           ـــــــــعــــــــ
اگر تم آسماں پر جارہے ہو شوق سے جاؤ
 مرے نقش قدم آگے کی منزل کا پتہ دیں گے

 اس شعر کے خالق مشہور شاعر اور عالم یافتہ شہرت یافتہ ناظم مشاعرہ انورجلال پوری ہے.
مولانا محمد نظرالہدی قاسمی نے کہا کہ انور جلال پوری کا انتقال اردو کا ناقابل تلافی نقصان اور کہا کہ نظامت کی دنیا میں انور جلال پوری کا اس وقت ہندوستان میں کوئی متبادل نہیں، عموماً ایسا ہوتا ہے کہ مشاعرہ میں شاعر اور شاعرہ کی وجہ سے مجمع ہوتا ہے لیکن میں نے زمانہ طالب علمی میں دیکھا کہ لوگوں کی بھیڑ ان کی نظامت کی وجہ سے ہوتی تھی.
              ـــــــــــعـــــــــ
زاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بہت مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ دور پیدا

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرما کر اعلی علیین میں جگہ عنایت فرمائے، اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین