رپورٹ: محمد سلمان دہلوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
رفیق آباد(آئی این اے نیوز 28/جنوری 2018) جامعہ عربیہ دارالقرآن رفیق آباد میں یوم جمہوریہ کا پروگرام بہت ہی شاندار اور پر جوش انداز میں منایا گیا، پرگروام جامعہ کے مہتمم جناب قاری محمد ناصر محمود صاحب قاسمی کی زیر سرپرستی میں رہا، جامعہ کے طلباء نے پرجوش اور خلوص محبت کے ساتھ پروگرام میں تلاوت کلام پاک، نعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا، اور ترانہ ہندی علام اقبال علیہ الرحمہ( سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا) پڑھ کر ترنگے کو سلامی پیش کی، ترنگا لہرانے کے بعد طلباء عزیز سے علماء دیوبند اور مجاہدین آزادی کی داستاں کو بیان کیا گیا، اور مجاہدین آزادی و دانشواران قوم آزادی کی قربانیوں کو یاد کرکے ان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، معصوم بچوں نے اپنے اس شاندار پروگرام میں بڑھ چڑھ حصہ لیکر یہ ثابت کردیا کہ ہندوستان ہم کو ہماری جان سے بھی زیادہ عزیز ہے ہم اس ملک کی بقاء وتحفظ کی خاطر اپنے آباء واجداد کے نقش قدم پر چل کر ملک کی سلامیت کو ہر حال میں باقی رکھیں گے، اس ملک کو غیروں ہاتھ نہیں جانے دیں گے اور نہ ہی دوبارہ ہندوستان کو غلامی کی زنجیر میں بندھنے دیں گے، چھوٹے چھوٹے بچوں نے اپنے اس پروگرام کے ذریعہ امن و شانتی اور اتفاق واتحاد کا بہترین درس دیا ہے.
اس پروگرام میں خاص طور پر شرکت کرکے طلباء کی حوصلہ افزائی اور ترنگا کو سلامی پیش کرنے میں جامعہ مہتمم جناب قاری ناصر محمود صاحب قاسمی، حافظ سمیع الدین صاحب، ایڈوکیٹ جناب نظام الدین صاحب، قاری جنید صاحب استاذ جامعہ ھذا، جناب ڈاکٹر حامد صاحب، جناب رفیع الدین صاحب، جناب زبیر صاحب، قاری محسن صاحب قاسمی شریک رہے.