اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: 15 اگست 1947 تک بھارت کا مسلمان حکومت و انتظامیہ میں برابر کا شریک تھا مگر...

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 13 February 2018

15 اگست 1947 تک بھارت کا مسلمان حکومت و انتظامیہ میں برابر کا شریک تھا مگر...

تحریر: محمد اشہد گڈو جنرل سکریٹری راشٹریہ مسلم مورچہ وام سیف اعظم گڑھ
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
مکرمی!
    15 اگست 1947 تک بھارت کا مسلمان حکومت و انتظامیہ میں برابر کا شریک تھا مگر 70 سال گزرتے گزرتے ہم صفر کے مقام پر پہنچ گئے آخر ایسا کیوں ہوا، کیا ہماری صلاحیتیں کم ہوگئیں؟ یا ہم سے کوئی غلطی سرزد ہوئی؟ یہ سوچنے کا موضوع ہے،  میرا ماننا ہے کہ ہم نے اپنی ذمے داریوں کو فراموش کردیا، اور اپنے ہم خیال لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے کے بجائے الگ الگ خانوں میں بٹ گئے، جو ہمارے سماج کے لیے نہایت مضر ثابت ہوا، جس کے باعث آج ہم اپنے ہی وطن میں مشکوک ہوگئے، اگر آج ہم حکومت و انتظامیہ میں حص دار ہوتے تو آج ہمارے یہ حالات نہ ہو تے، ہمیں چاہیئے کہ عقل و فہم سے کام لیتے ہوئے اپنے ہم خیال سماج کو ساتھ لیکر آنے والے وقت کو اپنا بنانے کی کوشش کریں، اگر ہم نے ایسا نہیں کیا تو آنے والا وقت ہمارے لئے اور مشکل ہوگا اور ہماری آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی.