اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شہر کوتوالی کی لاپرواہی سے کھلے عام گھوم رہا ہے دفعہ 307 کا ملزم، سوشل میڈیا کے ذریعہ دے رہا ہے دھمکی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 2 February 2018

شہر کوتوالی کی لاپرواہی سے کھلے عام گھوم رہا ہے دفعہ 307 کا ملزم، سوشل میڈیا کے ذریعہ دے رہا ہے دھمکی!

رپورٹ: ریاض الحق خان
ـــــــــــــــــــــــــــ
دفعہ 307 کا ملزم
جونپور(آئی این اے نیوز 2/فروری 2018) جونپور کوتوالی تھانہ علاقہ کے راج کالج چوکی کے تحت محلہ كھاجگی ٹولہ میں 25 جنوری کی شام کو امتیاز کے بیٹے صاحب عالم پر پڑوس میں رہنے والے ایک من بڑھ نوجوان نے اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ چاقو سے جان لیوا حملہ کر دیا تھا، شور شرابا کی آواز سن اغل بغل کے لوگ جب تک اکٹھا ہوئے تب تک ملزم وہاں سے فرار ہو گیا، لوگوں نے آنا فانا صاحب عالم کو لے کر ضلع اسپتال پہنچے، جہاں اس کی حالت سنگین بتا کر وارانسی کے لئے ریفر کر دیا گیا، فی الحال بنارس کے ایک نجی ہسپتال میں صاحب عالم زندگی اور موت کے بیچ جوجھ رہا ہے، چاقو کے وار سے اس کی گردن پر سنگین زخم ہو گئے ہیں وہیں اس کا ایک ہاتھ بھی کٹ گیا ہے.
صاحب عالم کے والد نے بتایا کہ کوتوالی پولیس کی لاپرواہی کی وجہ سے ملزم کھلے عام گھوم رہا ہے اور مقدمہ واپس لینے کی دھمکی دے رہا ہے،اب تو ملزم نے سوشل میڈیا پر دھاردار ہتھیار کے ساتھ اپنا فوٹو بھی وائرل کیا ہے، جو پولیس کو کھلا چیلینج بتا رہا ہے، کوتوالی پولیس نے مقدمہ دفعہ 307 تو درج کر لیا ہے، لیکن ملزم کی گرفتاری نہیں کر رہی ہے، جس وجہ سے اس کے خاندان والے ڈرے سہمے ہوئے ہیں، ملزم کو گرفتار نہ کر کے اسے کھلے عام گھومنے دینا پولیس اور قانون پر سوالیہ نشان ہے.