اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم ندوةالعلماء کے 150 سے زائد طلباء نے انسانیت کی مدد کیلئے خون کا عطیہ پیش کر ایثار و قربانی اور انسانیت کی عظیم مثال پیش کی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 31 March 2018

دارالعلوم ندوةالعلماء کے 150 سے زائد طلباء نے انسانیت کی مدد کیلئے خون کا عطیہ پیش کر ایثار و قربانی اور انسانیت کی عظیم مثال پیش کی!

عطاءالرحمان
ـــــــــــــــــــــــــ
 لکھنؤ(آئی این اے نیوز 31/مارچ 2018) آل انڈیا پیام انسانیت فورم کی جانب سے اسلامک یونیورسٹی دارالعلوم ندوةالعلماء لکھنؤ  کے 150 سے زائد طلباء نے ایک بار پھر  بلرام پور ہاسپٹل میں اپنے خون کا عطیہ پیش کرکے انسانیت کی عظیم مثال پیش کی، اور واضح لفظوں میں کہا کہ بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت کی خدمت اور مدد ہی ہمارا اصل سرمایہ ہے اور یہ ایک عظیم عبادت ہے.
واضح ہو کہ آل انڈیا پیام انسانیت فورم کوئی سیاسی یا مذہبی جماعت یا تنظیم نہیں ہے بلکہ وہ انسانی بنیادوں پر کام کرتی ہے اس فورم کا مقصد ہے کہ انسانیت کی مدد کرنا، اسلئے پوری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے، اس فورم کو مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی رحمہ اللہ سابق ناظم دارالعلوم ندوةالعلماء نے قائم کیا تھا، جسکی آج سرپرستی حضرت مولانا سید عبد الحئ بلال حسنی ندوی فرما رہے ہیں اور اس فورم کے ذریعے  خاطر خواہ اچھے نتائج مرتب ہورہے ہیں.