اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: زالہ باری سے علاقے میں پھیلی بھیانک تباہی، دارالعلوم سبیل الفلاح جالے کے آٹھ کمروں اور پانی ٹینک کو ہوا بڑا نقصان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 31 March 2018

زالہ باری سے علاقے میں پھیلی بھیانک تباہی، دارالعلوم سبیل الفلاح جالے کے آٹھ کمروں اور پانی ٹینک کو ہوا بڑا نقصان!

ریاض حسن
ــــــــــــــــــ
جالے(آئی این اے نیوز 31/مارچ 2018) جالے میں ژالہ باری اور تیز بارش سمیت تین کیلو سے لے کر 300 گرام تک کے  سائز کے اولے پڑنے سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ سو سے زائد افراد زخمی اور درجنوں پرندے بھی ہلاک ہوگئے، بلاک حلقہ میں پتھر کی بارش نے تباہی مچا کر رکھ دیا، سفالہ پوش، ایسبیسٹیڈ اور گھاس پھوس کے گھر تباہ ہوکر رہ گئے، کھڑی فصلوں میں گیہوں آم کا منظر، دلہن اور تلہن کی فصلیں برباد ہوکر رہ گئیں، پتھر کا وزن 3/ کیلو سے 6/گرام تک بتایا جاتا ہے، علاقے کے معروف دینی تربیتی درسگاہ دارالعلوم سبیل الفلاح کا عابدین منزل جس پر ایسبیسٹیڈ شیڈ تھا ٹوٹ کر تباہ و برباد ہوگیا یہاں تک کے پانی کی ٹنکی بھی ٹوٹ گئی، مسلم نگر مسجد کے امام مولانا زبیر نے بتایا کہ اس محلے میں اکثر گھر جو کھپڑے اور ایسبیسٹیڈ شیڈ کے تھے تہس نہس ہوکر رہ گیا، بصیرت میڈیا گروپ کے نیشنل بیورو چیف مولانا نازش ہما قاسمی کی اطلاع کے مطابق نگرڈیہ جس میں ان کا گھر بھی شامل ہے، بہار پیام کے صدر مولانا ارشد فیضی کا گاؤں دوگھرا، جس میں ان کا گھر شامل ہے مولانا صغیر قاسمی کا گاؤں پٹھریا، اسلام پور مرزا پور، ریوڑھا میں واقع مدرسہ بنات خلیفہ کا ایسبیٹید شیڈ اور اس طرح غریبوں کے لاکھوں گھر تباہ ہوکر رہ گئے، حاجی نور عالم کی اطلاع کے مطابق ہزاروں ہیکڑ میں لگی گھڑی فصلیں جس میں گیہوں، دَلہن، تلہن،آم تباہ ہوکر رہ گئے، تیز طوفانی بارش سے بجلی کی تاریں گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں بجلی کا نظام درہم برہم، کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق جالے اور اس کے اطراف کے علاقوں میں تیز طوفان کے ساتھ اچانک شدید موٹی ژالہ باری شروع ہوئی اور ساتھ ہی طوفانی بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوا، پولیس کے مطابق شدید ژالہ باری سے مختلف شاہراہوں پر اور پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جس سے سو سے زائد افراد زخمی ہوئے، ژالہ باری کے دوران ایک کیلو سے زائد کے سائز کے اولے پڑنے سے عوام میں خوف پھیل گیا، ڑالہ باری سے  کئی علاقوں میں کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا جس سے زمینداروں، کسانوں کا کافی نقصان ہوا، دیگر دور دراز علاقوں میں بھی ژالہ باری سے مختلف نوعیت کے نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔