دیوبند(آئی این اے نیوز 23/مارچ 2018) ایشیا کی عظیم اسلامی یونیورسٹی دارالعلوم وقف دیوبند سہارنپور کے ممتاز استاذ حدیث و ادب مولانا غلام نبی کشمیری ان دنوں سخت علیل ہیں جنہیں ممبئی کے مشہور ہاسپیٹل ٹاٹا میں اہل خانہ کے ذریعہ داخل کرایا گیا ہے، جہاں ماہرین ڈاکٹروں کے تحت علاج جاری ہے،
علاج کے دوران کی گئی جانچ میں کینسر جیسی مہلک بیماری سامنے آئی ہے جس سے اہل خانہ اور شاگردوں میں تشویش کی کیفیت پائی جارہی ہے، علاج کررہے ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کا مشورہ دیا ہے، حالانکہ جمعہ کی شام تک ابھی ایک اور جانچ ہونی ہے.
مولانا غلام نبی قاسمی کے بیٹے حسان ولی متعلم دارالعلوم وقف دیوبند نے سبھی لوگوں سے مولانا کی جلد شفاء کلی کیلئے خصوصی دعاء کی اپیل کی ہے.
واضح رہے مولانا غلام نبی کشمیری کو لیور میں شکایت تھی جسکا علاج مظفرنگر اور سہارنپور میں چل رہا تھا، ہاسپیٹل میں مولانا غلام کشمیری کے بڑے صاحب زادے سلمان ولی اور دارالعلوم وقف کے شعبہء نشر و اشاعت کے ناظم مولانا عبداللہ ابن القمر الحسینی وغیر موجود ہیں.