اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ دارالعلوم رحیمیہ گھوسی میں تقریب تقسیم اسناد و انعامات منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 31 March 2018

مدرسہ دارالعلوم رحیمیہ گھوسی میں تقریب تقسیم اسناد و انعامات منعقد!

حافظ ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
گھوسی/مئو(آئی این اے نیوز 31/مارچ 2018) مدرسہ دارالعلوم رحیمیہ رگھولی گھوسی مئو کے وسیع و عریض صحن میں تقریب سالانہ تقسیم سند و انعامات کا انعقاد کیا گیا، جسمیں تمام طلبہ کو رزلٹ دیا گیا امتیازی نمبرات لانے والے 22طلبہ کو گولڈ 22 طلبہ کو سلور اور 22طلبہ کو کانسہ کا تمغہ دیا گیا، اس پر وقار تقریب کی صدارت مدرسہ کے بانی و روح رواں ڈاکٹر محمد رشاد خان قاسمی نے کی اور صدر محترم کے دست مبارک سے طلبہ ڈائری کا رسم اجراء ہواصدر محترم نے اپنے صدارتی کلمات میں عوام اور خصوصاً مسلمانوں سے درمندانہ اپیل کی کہ اپنے بچو کو کم ازکم درجہ پنجم تک مدارس میں ضرور داخل کریں، صدر محترم نے فرمایا کی آج مسلمان مغربی ذہنیت سے متاثر ہوکر اس ماحول کی طرف بھاگ رہا ہے جہاں دنیاوی چمک دمک کو ہی اصل متاع مان لیا گیا ہے یاد رکھیں دہلی کے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں ہندوستان چھوڑنے کا من بنا لیا تھا، اس وقت مولانا ابولکلام آزاد نے جامع مسجد کی سیڑھیوں سے عام مسلمانوں خصوصاً دہلی کے مسلمان کو آواز دی کہ کہاں جارہے ہو یہ جامع مسجد یہ مقبرے تمہارے آباء و اجداد کی روحیں تمہیں تلاش کرینگی تو سننے والوں کے قدم رک گئے، الحمد اللہ جامع مسجد ان حالات سے بچ گئی ورنہ سیکڑوں مساجد خانقاہیں مدارس جانورں کے طویلہ میں تبدیل ہوگئے، اسی طرح آج ہم جس تہذیب کو چھوڑ کر مغربی تہذیب کی طرف جارہے ہیں ہقیناً ایک دھوکہ ہے کل آپکی تہذیب رفتہ بھی آپ کو تلاش کرے گی اور ہتھیلی مل کر رہ جائینگے.
اس تقریب میں رگھولی اور قرب و جوار کے معزز حضرات نے شرکت کی خصوصاً سابق پردھان جناب قمرالزماں خان، الحاج سہیل خان، نہال خان، سابق پردھان رام کرت، نمائندہ پردھان شمبھو ناتھ، نعمان خان فہیم خان، مولوی جلال الدین،مولوی رئیس وغیرہ نے شرکت کی، ڈاکٹر محمد عمار قاسمی کے تشکرانہ کلمات سے پروگرام کا اختتا م ہوا.