اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: گمبھیرپور: نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے ہوئی زخمی خاتون کی علاج کے دوران موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 26 April 2018

گمبھیرپور: نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے ہوئی زخمی خاتون کی علاج کے دوران موت!

گمبھیرپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/اپریل 2018) بزرگ خاتون جو اعظم گڑھ کے گمبھیرپور تھانہ علاقہ کی رہائشی تھی، نامعلوم گاڑی  کی زد میں آنے سے زخمی ہو گئی تھی، ضلع ہسپتال میں علاج کے دوران موت واقع ہوگئی.
اطلاع کے مطابق نظام آباد تھانہ علاقہ کے پائندہ پور گاؤں کے رہائشی دھرمدیو دہلی میں رہتے ہیں، ان کی 50 سالہ بیوی سودامی دیوی کافی عرصے سے گمبھیرپور تھانہ علاقہ کے  سنگھڑا گاؤں میں رہتی تھی، منگل کو رات 8 بجے سودامی دیوی دکان سے سامان خرید کر پیدل گھر کی طرف جارہی تھی، اسی دوران کسی نامعلوم گاڑی کی زد میں آگئی، جس سے زخمی ہوگئی، زخمی عورت کو رات کے تقریبا دس بجے ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران موت واقع ہوگئی،  اس کی اطلاع ان کے شوہر کو دی گئی اور پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا.