اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اہل سرائے میر سے ایک اپیل.

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 27 April 2018

اہل سرائے میر سے ایک اپیل.

عزیز اعظمی
ــــــــــــــــــ
سراۓ میر اعظم گڈھ الحمداللہ ابتک فرقہ پرست طاقتوں کے منصوبوں سے محفوظ رہا ہے، جب کہ ان فرقہ پرستوں نے متعدد بار علاقے کی پر امن فضاء کو زہر آلود بنانے کی کوشش کی، لیکن علاقے کے لوگوں کی سوجھ بوجھ ، آپسی اتحاد ، خاص کر علاقے کے مسلمانوں کا پر امن رویہ جو مسلمانوں کا طرہ امتیاز رہا ہے ہمیشہ دیش کی امن و شانتی، مذہبی ہم آہنگی،  آپسی  اخوت و محبت کو برقرار رکھنے کے لئے  ایک مثبت کردار ادا کیا ہے، اور دیش کی شانتی کو تباہ و برباد کرنے والی فرقہ پرست طاقتوں کو اپنی محبت سے ناکام بنایا ہے.
آج ایک بار پھر  امت سا ھو نامی شیطان کے ذریعہ فیس بک پر گستاخ رسول صلہ اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور آنے والے الیکشن تک نہ جانے کتنی بار اس طرح کی کوششیں کی جائیں گی، ہم گستاخی رسول کو برداشت تو نہیں کرتے لیکن فرقہ پرستوں کی چال کو بھی سمجھتے ہیں، جو ہمارے پر امن علاقے کو فرقہ پرستی میں جھونکنے کی کوشش میں لگے ہیں ۔ لیکن علاقے کی عوام کبھی ان فرقہ پرستوں کو اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہونے دے گی.
ہم اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں سے درخواست کرتے ہیں کی یہ فرقہ پرست طاقتوں کی سوچی سمجھی سازش ہے مسلمان جذبات کے بجاۓ شعور اور عقل مندی سے کام لیں اور اس پر اشتعال انگیزی، اور جذباتیت  سے گریز کریں ۔
سراۓ میر علاقے کی مختلف سیاسی وسماجی شخصیات جو اس کی قانونی کاروائی کے لۓ ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ، انکی کوششوں سے اسکی گرفتاری بھی ہوئی ہے، ہم اس پر سخت سے سخت سے کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
ہم نے ہمیشہ ملک کے آئین و قانون کا احترام کیا ہے اس پر اعتماد کیا ہے ، اور پر امن طریقے سے جو بھی سخت سے سخت قانونی کاروائ ہوگی وہ ہماری سماجی و سیاسی شخصیات کریں گی تاکہ علاقے میں کوئی دوبارہ فرقہ واریت پھیلانے کے لئے نہ کھڑا ہو،  ہم ان شخصیات کا ساتھ دیں اور پر امن رہیں، اسی میں فرقہ پرستی کی ہار اور امن پرستی کی جیت ہے.
ان شاء اللہ یہ مجرم کیفر کردار تک پہنچے گا اور سبق بھی سیکھے گا ۔ اللہ بہترین بدلہ لینے والا ہے ۔