کشن گنج/بہار (آئی این اے نیوز 22/اپریل 2018)کٹھوعہ اور اناؤ کے بعد اندور، سورت اور ملک کے دیگر کئی شہروں میں معصوم بچیوں کے ساتھ جاری زیادتی اور عصمت دری کے سانحات کے خلاف ملک بھر کے عوام میں شدید غم و غصہ اور مجرموں کو سخت سے سخت سزادیے جانے کا مطالبہ تیز ہوتا جارہا ہے اور جگہ جگہ لوگ مختلف طریقوں سے اپنا احتجاج درج کروا رہے ہیں،
اسی سلسلہ میں آج یہاں کشن گنج کے ایم پی مولانا اسرارالحق قاسمی کی سربراہی میں کٹھوعہ، اناؤ، سورت، اندور وغیرہ کی متاثرہ بچیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں سماجی کارکنان اور سماج کے باشعور لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا اسرارالحق قاسمی نے موجودہ مرکزی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس حکومت میں خواتین اور بچیوں کی عصمت محفوظ نہیں ہے اور لوگوں کے دلوں سے انسانیت کے ساتھ ساتھ قانون کا خوف بھی اس حد تک نکل چکاہے کہ آٹھ سال حتی کہ چار ماہ کی معصوم بچیوں کے ساتھ بھی عصمت دری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ عصمت دری کے کئی ایسے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں جن میں خود بی جے پی کے لیڈر یا ممبراسمبلی ملوث ہیں اور پارٹی مجرم کو سزا دینے کے بجائے اسے بچانے کی شرمناک کوشش کر رہی ہے، مولانا نے کٹھوعہ کی آصفہ اور اناؤ، سورت و اندور کی بچیوں کے ساتھ ہونے والے دردناک واقعات کو انسانیت کے لئے شرمناک قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ واقعات عالمی سطح پرہم تمام ہندوستانیوں کی ذلت و رسوائی کاسبب بن رہے ہیں ،حکومت کو چاہئے کہ جتنی جلدی ہوسکے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلائے تاکہ آئندہ کوئی بھی انسان ایسی انسانیت سوز حرکت کا ارتکاب کرنے کی جرأت نہ کرے۔ مولاناقاسمی نے کہاکہ معصوم بچیوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کے نتیجے میں دنیابھر کی میڈیا اور بطورخاص وزیر اعظم کے حالیہ لندن دورہ کے درمیان وہاں کے مقامی لوگوں کے ذریعہ سخت احتجاج کاسامنا کرنے کے بعد وطن واپسی کے بعد مودی کابینہ کے ذریعہ بارہ سال تک کی بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے واقعے میں موت کی سزادینے کی تجویز کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، ملک بھر میں پھیل رہی حیوانیت پر قابو پانے کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے اور جب انسان کے اندر انسانیت باقی نہ رہے تواسے سخت قانون اور سزاکے ذریعہ ہی انسانیت سکھائی جاسکتی ہے۔کشن گنج کے ایم پی نے حکومت کے آرڈیننس کو سراہنے کے ساتھ اناؤ اور کٹھوعہ میں بی جے پی لیڈران کے ذریعہ عصمت دری کے ملزمین کے دفاع پر سخت تنقید بھی کی اور کہاکہ ایک طرف عوام کے دباؤ اور مطالبہ کے بعد حکومت کمسن بچیوں سے عصمت دری کے معاملہ میں موت کی سزاکا قانون بنانے جارہی ہے جبکہ دوسری جانب خود اس کے اپنے لوگ ہی عصمت دری کے گھناؤنے واقعات میں ملوث ہیں اور ایسے لوگوں کی حمایت میں باقاعدہ جلوس نکال کر اپنی انسانیت دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں، لہذا حکومت اگر واقعی ملک کی موجودہ صورتحال کے تئیں فکر مند ہے تو بلا کسی تفریق تمام ملزموں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔
یہ کینڈل مارچ کوچادھامن بلاک کے کنہیا باڑی ہاٹ سے جنتا تک نکالا گیا اور اس موقع پر ضلع پریشد عمران عالم، صاحب بابو، ملی کے چیئرمین حاجی انظارعالم، آدرش پبلک اسکول کے ڈائریکٹر امتیاز عالم ببلو، عمران گوہر، فردوس عالم، رمیزرضا، ذیشان غفاری،پنچایت سمیتی مغفورعالم، معراج انیس اور سیکڑوں کی تعدادمیں تعداد میں نوجوان موجود تھے۔