اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بیت العلوم سرائے میر: نتائج امتحان سالانہ کے موقع پر ممتاز طلبہ کو محسن الامت ایوارڈ سے نوازا گیا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 28 April 2018

بیت العلوم سرائے میر: نتائج امتحان سالانہ کے موقع پر ممتاز طلبہ کو محسن الامت ایوارڈ سے نوازا گیا!

سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/ اپریل 2018) عالمی شہرت یافتہ ادارہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں بروز جمعرات نتائج امتحان سالانہ شعبہ حفظ و عربی کی ایک مجلس منعقد ہوئی، جس میں  اول، دوم، سوم، پوزیشن حاصل کرنے والے اور صد فیصد حاضر رہنے والے طلبہ نیز ہر شعبہ کے ممتاز طلبہ کل 128 طلباء کو محسن الامت ایوارڈ حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد احمد اللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم العالیہ ناظم اعلیٰ وشیخ الحدیث مدرسہ ھذا کے بدست تقسیم کیا گیا، اور 51طلبہ کو سند حفظ و قرأت حفص سے سرفراز کیا گیا.
شعبہ حفظ میں اول پوزیشن محمد عاطف امبیڈکر نگر،دوم پوزیشن محمد ابراہیم بستی ،سوم پوزیشن محمد راغب سرائے میر,محمد ذیشان کھریواں،محمد سلمان مئو نے حاصل کی۔
شعبہ عربی میں ازاعدادیہ تا عربی دوم پہلی پوزیشن محمد جنید سیدھا،دوسری پوزیشن محمد منہاج جموئی ،تیسری پوزیشن ابوحمزہ سندری نے حاصل کی،
از عربی سوم تا تخصص فی الحدیث پہلی پوزیشن عبدالرحمن منی پور،دوسری پوزیشن سیف اللہ بندی کلاں ،تیسری پوزیشن عبدالحنان منجیر پٹی نے حاصل کی.
شعبہ حفظ میں 4 اور شعبہ عربی میں 16طلبہ نے صد فیصد حاضر ی دیکر ایوارڈ حاصل کیا۔
اس کے علاوہ امسال ایک سال سے کم مدت میں تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کرنے والے 4 طلبہ ابوامامہ بن نیاز احمد کھٹہنہ،حفظ الرحمن بن وجہ القمر کرولی، محمد آصف بن قاری وصی احمد صاحب بہرائچ، صفی اللہ بن ابو طالب نگواں کو بھی محسن الامت ایوارڈ سے نوازا گیا، بعد تقسیم ایوارڈ و اسناد حضرت ناظم اعلیٰ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ محسن الامت ایوارڈ دراصل حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد عبداللہ صاحب پھولپوری نوراللہ مرقدہ کی یادگار ہے جنہوں نے اپنی زندگی کو امت کے لئے وقف کردیا، نیز فرمایا کہ مدرسہ کی ایک پہچان تقوی ہے، یہاں کا تعلیم یافتہ اپنے علم کے مطابق عمل پیرا بھی ہوتا ہے، طالب علم کو چاہیے کہ دین سے کسی قسم کا سودا ہرگز نہ کریں، اور جو بچے پوزیشن سے محروم ہوگئے ہیں وہ اپنی محنت اور کاوش برقرار رکھیں، اللہ سے امید وابستہ کریں، آئندہ آپ بھی ممتاز طلبہ میں شامل ہوسکتے ہیں، جدوجہد کے ذریعہ مشکل منزلیں بھی طے کی جاسکتی ہیں، نبی کی سنت کو مضبوطی سے پکڑے رہیں، اگر دین زندگی میں نہ رہے تو سارا علم بیکار ہے، جھوٹ سے پرہیز اور غلط مجالس سے گریز کریں، پڑوسیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ اور ہر ایک کے سامنے اچھے اخلاق پیش کریں۔طلبہ اپنی سالانہ تعطیل میں بھی درس وتدریس کا سلسلہ قائم رکھیں،خصوصا نماز اور تلاوت قرآن کا اہتمام کریں،۔اس مختصر بیان کے بعد ملک میں امن وامان کی دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی.
اس مجلس میں ناظم تنظیم وترقی مولانا محمد الیاس صاحب قاسمی،نماظم امتحان مفتی محمد شاکر صاحب مدنی، ناظم تعلیمات مولانا نسیم احمد معروفی، وصدر شعبہ حفظ حافظ فیضان احمد صاحب، نائب صدر حافظ حسیب الرحمن صاحب، ناظم دارالاقامہ مولانا عبدالبر صاحب، اور پروگرام کے کنوینر حافظ محمد کاشف صاحب، حاجی افتخار احمد صاحب، ودیگر ارکان عاملہ اور طلبہ و اساتذہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے.