اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: طلبہ اپنے اندر اخلاص و للہیت پیدا کریں، مولانا محمد کفیل ندوی استاد دارالعلوم ندوة العلماء کا مدرسة الایمان جکن پور فیض آباد میں ختم مشکوة شریف کی تقریب سے خطاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 16 April 2018

طلبہ اپنے اندر اخلاص و للہیت پیدا کریں، مولانا محمد کفیل ندوی استاد دارالعلوم ندوة العلماء کا مدرسة الایمان جکن پور فیض آباد میں ختم مشکوة شریف کی تقریب سے خطاب!

فیض آباد(آئی این اے نیوز 16/اپریل 2018) مدرسة الایمان جکن پور فیض آباد  میں مشکوة شریف کے ختم پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں دارالعلوم ندوةالعلماء لکھنو کے استاد مولانا محمد کفیل ندوی نے آخری حدیث کا درس دے کر مشکوة شریف مکمل کی.
مولانا محمد کفیل ندوی نے میراث اور ورثہ کے تقسیم کے تعلق سے روشنی ڈالی، اور طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اساتذہ کا ادب کریں اور اپنے اندر اخلاص و للہیت پیدا کریں.
تقریب کی نظامت کرتے ہوئے دارالعلوم ندوةالعلماء لکھنو کے مبلغ مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی نے کہا کہ یہ موقع بہت پر مسرت ہے ہم سب احادیث رسول پر عمل کرنے کا عہد کریں جتنی بھی احادیث ہم نے پڑھ لی اب ان پر عمل کرنا ہمارا فریضہ ہے اگر ہم نے عمل نہ کیا تو ہماری گرفت اللہ فرمائے گا.
اس موقع پر مولانا رحمت اللہ ندوی، مولانا عبد الودود ندوی، مولانا ریحان ندوی وغیرہ موجود تھے، مولانا محمود حسنی ندوی استاد دار العلوم ندوة العلماء کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا.