اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بی جے پی کی بوکھلاہٹ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 29 April 2018

بی جے پی کی بوکھلاہٹ!

مفتی محمد قاسم قاسمی اوجھاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
جوں جوں ٢٠١٩ کا پارلیمانی الیکشن قریب آتا جارہا ہے بے جے پی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جب سے دلت سڑکوں پر اترا ہے بی جے پی بوکھلا گئی ہے، دن میں ہی تارے نظر آنے لگے ہیں، پرانے حربے اور مائنڈ اب کام کرنے والے نہیں ہیں، عوام اس پارٹی کی پالیسیوں کو اچھی طرح جان چکی ہے،
دلتوں پر ہورہے مظالم انتہائی افسوسناک ہیں، دلت مسلم اتحاد نے بی جے پی کے مائنڈ کے پرخچے اڑا دئیے ہیں، بی جے پی نئے پلان کو لے کر انتہائی کشمکش کی شکار ہے، عوام کے سامنے اب کونسا نعرہ لے کر آئے ؟ سارے نعرے اور  حربے ناکام ثابت ہوئے، بے جے پی بھلے سے صوبائی سطحوں پر مضبوط ہوئی، اور صوبائی سطحوں پر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری، لیکن اس وقت دم بخود نظر آرہی ہے، جیسے کسی سر سبز و شاداب ہرے بھرے جنگل میں کسی جانور کو چرنے کے لئے چھوڑ دیا جائے، پھر کچھ دنوں کے بعد وہ جنگل رفتہ رفتہ خشک ہونے لگے بالآخر وہ خشک چٹیل میدان ہوجائے، تو وہ جانور اپنی موت خود مرنے لگتا ہے، یہی حال آج بی جے پی کا ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے، طاقت کے نشہ میں جس عوام کا الو بنایا آج جب وہ نشہ اترنے کو ہے بی جے پی اضطراب و بے چینی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، ماسٹر مائنڈ کام نہیں کر رہا ہے کہ اب کونسا منھ لے کر عوام کے سامنے آیا جائے، ٢٠١٩ کی کامیابی بی جے پی کے لئے آسمان سے تارے توڑنے کے مرادف بن گئی ہے، بی جے پی کی موجودہ صورت حال بڑی سرد نظر آرہی ہے، اب وہ کوئی نیا مسئلہ اٹھانا نہیں چاہتی، وہ پرانے واقعات اور مسائل پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے، اب آخری وقت میں بی جے پی ملک کی ترقی چاہتی ہے، اب مودی جی نئے ہندوستان کا خواب دیکھ رہے ہیں، بی جے پی کی موجودہ صورت حال چینخ چینخ کر کہہ رہی ہے کہ طاقت کے نشہ میں مست نہیں ہونا چاہیے، طاقت کا نشہ ہمیشہ برقرار نہیں رہتا ہے، ہر ایک عروج کو زوال ہے، وقت بدلتا رہتا ہے، حالات بدلتے رہتے ہیں، انقلاب زمانہ ایک ناگزیر حقیقت ہے، ہندوستان میں سب سے بڑی طاقت یہاں کی عوام ہے، یہاں عوام ہی اقتدار کی کرسی تک پہنچاتی ہے اور اس سے گراتی بھی ہے، یہاں کامیاب وہی پارٹی ہے جو عوام کے جذبات کا احترام کرے، ملک اور قوم کی ترقی اس کا اصل ایجنڈا ہو.