اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ عربیہ حفظ القرآن، مالیر کوٹلہ، پنجاب کے شعبہ بنات میں ختم بخاری شریف کے پروگرام کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 4 April 2018

جامعہ عربیہ حفظ القرآن، مالیر کوٹلہ، پنجاب کے شعبہ بنات میں ختم بخاری شریف کے پروگرام کا انعقاد!

مالیر کوٹلہ/ پنجاب(آئی این اے نیوز 4/اپریل 2018)پنجاب کا مشہور ومعروف ادارہ مدرسہ عربیہ حفظ القرآن، جمالپورہ، مالیر کوٹلہ کے شعبہ بنات، پرانا مدرسہ، کچہ دروازہ، جمالپورہ میں گذشتہ اتوار کو ختم بخاری شریف کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ایشیاء کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث علامہ قمر الدین صاحب تھے جنہوں نے بخاری شریف کا آخری درس دیا جبکہ سب سے پہلے جامعہ ہذا کے استاذ قاری محمد ارشد صاحب نے دل کش آواز میں قرآن کریم کی تلاوت کی، اسکے بعد جامعہ ہذا کے ایک طالب علم محمد عثمان منی پوری نے نعت پاک گنگنایا، اناؤنسری کے فرائض مولانا عنایت اللہ قاسمی انجام دے رہے تھے، آخر میں نم آنکھوں سے افراء بنت محمد بشیر نے بڑے شاندار لب ولہجہ سے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھی، علامہ قمر الدین صاحب نے پر مغز خطاب فرماتے ہوئے، حدیث نبوی کی اہمیت وفضیلت بیان کرتے ہوئے 17 عالمیت وفضیلت سے فارغ ہونے والی بچیوں کو اور 5 حافظہ بننے والی بچیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے دعائیں دیں
اور کہا کہ آپ لوگ نے جو پڑھا ہے اس پر مکمل طور پر عمل کریں اور دین کی خدمت کریں، سنتوں کو اپنی زندگی میں لائیں اور احادیث نبویہ کے مطابق زندگی گزاریں، عالمیت اور حفظ سے فراغت حاصل کرنے والی بچیوں کو ایک دوپٹہ اور قرآن کریم دیا گیا، جبکہ سال کی ابتداء سے بخاری شریف جلد اول جامعہ ہذا کے مایہ ناز استاذ مفتی محمد قمر الدین صاحب پڑھارہے تھے گذشتہ تین سالوں سے مفتی محمد قمر الدین صاحب مشکوة شریف، ترمذی شریف اب اس سال بخاری شریف پڑھاتے آرہے ہیں اور بخاری شریف جلد ثانی ناظم مدرسہ مفتی عبد الرزاق صاحب سے متعلق تھی، پریس رپورٹر سے بات چیت کے دوران عالمہ وفاضلہ محترمہ افراء بنت محمد بشیر صاحب نے کہا ہمیں افسوس ہے کہ اب ہم اپنے مشفق ومربی اساتذہ سے حدیث شریف پڑھنے اور اسکی برکت حاصل کرنے سے ہمیشہ کیلئے محروم ہوجائیں گے، لیکن دوسری طرف ہمیں خوشی بھی ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں اس عظیم الشان کام کے لئے منتخب کیا اور تعلیم نبوی حاصل کرنے کی توفیق دی، اب میں انشاء اللہ دین کی خدمت اور تعلیم وتعلم کے میدان میں ہمیشہ کیلئے سرگرم رہوں گی، اسی کو اپنا مشغلہ بناؤں گی، مزید یہ کہ الحمد للہ ہمارے گھر پر میں ایک مکتب چلاتی ہوں جس میں ہر سال کئی درجن بچیاں قرآن کریم پڑھ کر فارغ ہوتی ہیں، میرے اساتذہ کی سرپرستی ہمیشہ سے ہی مجھ پر رہی ہے آج میں جو کچھ بھی ہوں یہ صرف اور صرف میرے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کرام کی محنت کا ثمرہ ہے، واضح رہے کہ محترمہ افراء صاحبہ دورہ حدیث شریف کے سالانہ امتحان میں اول پوزیشن لاکر اپنے فرسٹ پوزیشن کے مقام کو ہمیشہ کی طرح برقرار رکھا ہے، جبکہ دوم پوزیشن ادارہ کے استاذ مولانا احتشام الدین صاحب کی بیٹی عائشہ لیکر آئی ہے، اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والی نسرین بنت محمد رمضان ہے، واضح رہے کہ اس سے پہلے مفتی محمد ثاقب قاسمی نے مسلم شریف کی دونوں جلدوں کی تکمیل کراتے ہوئے، بچیوں کو مبارک باد اور دعائیں دیں اور بلند حوصلے اور عالمی پیمانے پر کام کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ ہم ہر اعتبار سے دین کی خدمت کریں خواہ وہ تقریر و تحریر کی شکل میں ہو یا اپنی دینی یا سماجی کوئی بھی سرگرمیاں ہوں، ہم اپنے اخلاق کو نبی کے اخلاق حسنہ کے مانند بنائیں، پردہ کا خاص اہتمام کریں، بے جا لغویات اور فضول کاموں سے بالکلیہ اجتناب کریں، بے کار اور خالی عورتوں کے پاس سے دور رہیں، اپنے گھر والے، رشتہ دار، محلہ، پڑوس اور جو بھی عورتیں آپ سے متعلق ہیں انکو دین کے بارے بتائیں انکو دینی تعلیمات سے آشنا کرائیں، اور خود بھی عمل کریں انکو بھی عمل کرنے پر ابھارے، اپنے والدین کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں، انکے سامنے عاجزی اور جھک کر پیش آئیں اور آنے والی زندگی میں اپنے شوہروں کی تابعداری کرتے ہوئے زندگی گزاریں کیونکہ ایسی شکایتیں بہت سننے کو ملتی ہیں کہ ایک عالمہ تھی وہ اپنے شوہر کے حقوق مکمل طور پر ادا نہیں کرتی تھیں اسی لئے ان میں جدائیگی ہوگئی، اور ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں اور یہ نہ سوچیں کہ ہم یہ کام نہیں کرسکتے بلکہ ہمیشہ یہی سوچیں کہ ہم یہ کام آسانی سے کرلیں گے انشاء اللہ خدا کی مدد شامل حال رہے گی، نیز ختم بخاری شریف کا پروگرام دوپہر تک چلا اسکے بعد شیخ ثانی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا،  شہر واطراف کے معزز حضرات نے بھی اس پروگرام میں شرکت کرکے ادارہ کا تعاون اور اسکی ترقی میں ساتھ دینے کا عہد کیا.