اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اپریل فول گناہ کا مجموعہ اور جھوٹ کا عالمی دن ہونے کیساتھ انتہائی نقصان دہ عمل ہے، اس فضول اور قبیح عمل کا بائیکاٹ کریں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 1 April 2018

اپریل فول گناہ کا مجموعہ اور جھوٹ کا عالمی دن ہونے کیساتھ انتہائی نقصان دہ عمل ہے، اس فضول اور قبیح عمل کا بائیکاٹ کریں!

تحریر: قاری عطاءالرحمان بلہروی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مذہب اسلام ایک ایسا جامع اور ہمہ گیر مذہب حیات ہے جو اپنے ماننے والوں کی ہمہ وقت رہنمائی کرتا ہے اور جینے کا سلیقہ سکھاتا ہے کسی انسان کو بھی تکلیف پہونچانے کی اسلام میں کوئی اجازت نہی ہے محمد عربی نے ارشاد فرمایا کہ اصل مسلمان وہ ہے جسکے ہاتھ اور زبان سے دوسرے لوگ محفوظ رہیں بعض لوگ  یکم اپریل کو اپریل فول منا کر دوسروں کو بیوقوف بناتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں   اپریل فول چاہے نئے سال یا مسلمانوں کو بیوقوف بنانے کے یادگار کے طور پر منایا جاتا ہو یہ بنیادی طور پر ایک  انتہائی قبیح اور نقصاندہ عمل ہے
اپریل فول جھوٹ کا عالمی دن ہے اس دن لوگ ایک دوسرے کو بیوقوف بناتے ہیں بعض مرتبہ یہ بیوقوف بنانا انتہائی سنگین صورت اختیار کر لیتا ہے کہب لوگوں کو جسمانی نقصان بھی پہونچتا ہے اور لوگ  جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں کسی کو کسی عزیز کے انتقال کی خبر سنائی جاتی ہے کسی کو ایکسیڈنٹ کا کہہ دیا جاتا ہے کسی سے رقم لے لی جاتی ہے فائر بریگیڈ کے عملے کو فون کرکے آگ لگنے کی جھوٹی خبر سنائی جاتی ہے تو کہیں ایمبولینس کو فون کرکے غلط حادثے کی خبر دی جاتی ہے اگر بات کی جائے تو بیٹے اور کسی عزیز کے انتقال  کی اچانک خبر سنکر ہاٹ اٹیک میں مبتلا ہو کر جان جان آفریں کے سپرد کردیتا ہے بالخصوص فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کو غلط فون کرنے کے سبب سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ جب وہ دیکھتے ہیں کہ بار بار فون کرکے جھوٹ سے لوگ تنگ کر رہے ہیں تو پھر وہ واقعی کہیں کوئی حادثہ ہوجائے کہیں کوئی واردات ہوجائے آگ لگ جائے تو متعلقہ ادارے اسکو بھی جھوٹ سمجھ کر فوری کارروائی نہیں کرتے جسکے سبب کسی کے جھوٹے مذاق سے کئی خاندانوں کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے.
اسلئے میری ان تمام افراد سے گذارش ہیکہ جو اپریل فول مناتے ہیں وہ لوگ غیر ذمہ دارانہ حرکت نہ کریں اور اسکی  قباحت اور نقصان کو سمجھتے ہوئے اسکا مکمل بائیکاٹ کریں اور سنجیدہ رویہ اپنائیں اسلامی تعلیمات کو دل سے لگائیں اور یہ جان لیں کہ مومن سچائی کا دوسرا نام ہے.
اللہ ہم سب کی اس قبیح رسم سے حفاظت فرمائے دین اسلام کے مطابق عمل کی توفیق عنایت فرمائے آمین