محمد ارشاد الحق مفتاحی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
پانی پت/ھریانہ(آئی این اے نیوز یکم مئی 2018) شہر پانی پت کے جگدیش نگر میں واقع جامعہ دارالعلوم رحمانیہ میں اجلاس عام منعقد ہوا، جس میں علماء کرام نے خطاب کیا اور طلبہ کو دستارِ فضیلت سے نوازا، مولانا محمد مستقیم صاحب مہتمم مدرسہ گلزار سنت کاندھلوی نے سرپرستی کی اور تلاوت کلام پاک قاری عبدالواجد نے فرمائی اور صدارت کے فرائض مفتی محمد شرافت مہتمم مدرسہ صوت القرآن مہرانہ نے انجام دیا.
مولانا محمد مستقیم صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کے اوپر ان مدارس کا بڑا احسان ہے نماز پڑھانے والے اور دیگر دین کی باتیں انہیں مدارس سے سیکھنے کو ملتے ہیں ہمارے اسلاف نے مدارس کا سلسلہ جاری فرماکر امت پر بڑا احسان کیا ہے.
مولانا محمد الیاس نے کہا کہ ہم قرآن مجید سے اپنا تعلق مضبوط کریں، اور اپنی اولاد کو قرآن کی تعلیمات سے روشناس کرائے، کم اخراجات کرلیں مگر اولاد کو ضرور دینی تعلیم دلائیں.
آخر میں مفتی محمد شرافت صاحب نے خطاب فرمایا، خطاب سے قبل مدرسہ سے حفظ قرآن مجید مکمل کرنے والے طالب علم محمد رضوان کو دستار باندھی گئی، بعدہ مفتی صاحب نے کہا کہ آج امت مسلمہ آپسی جھگڑوں کی وجہ سے بہت دور چلی گئی، اسی لئے آج ہر قوم چاہے وہ یہودی ہو یا عیسائی ھندو ہو یا بودھ مت سب ہی مسلمانوں کو ختم کرنے کی شازش رچ رہے ہیں، جبکہ آج تعداد مسلمانوں کی خوب ہے مگر اتحاد و اتفاق سے دور ہے اسلیے اپنے اتحاد و اتفاق پیدا کریں.
اجلاس کا اختتام مفتی صاحب کی رقت آمیز دعاء پر ہوا، آخر میں جامعہ کے مہتمم نے سبھی اجلاس میں شرکت کرنے افراد کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پر مفتی محمد ارشاد الحق مفتاحی صدر مجلس احرار ضلع پانی پت، مولانا اسرائیل مولانا شریف حافظ احسان حافظ ارشاد ماسٹر شبیر و بستی کے کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے.