اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اپنی عبادت میں تقویٰ اختیار کرنا بہت ضروری ہے: چودھری جاوید احمد خان

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 24 May 2018

اپنی عبادت میں تقویٰ اختیار کرنا بہت ضروری ہے: چودھری جاوید احمد خان

سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیرنگر (آئی این اے نیوز 24/مئی 2018) روزے کا مہینہ مومن کے لئے تیاری کا مہینہ ہے اس کے روحانی پہلو کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے اپنی سوچ کے معیار کو بلند کرنا اپنی عبادت میں تقوی اختیار کرنا بہت ضروری ہے، اپنی روحانیت میں اضافہ کرکے زیادہ سے زیادہ اللہ کی قربت حاصل کرنا،
بھوک اور سیری کا تجربہ کرکے اپنے اندر شکر کا احساس جگانا، مادی مشغولیت کو کم کرکے آخرت کی طرف زیادہ متوجہ ہونا نہایت ہی ضروری ہے، مزکوہ خیالات کا اظہار چودھری جاویداحمد خان نے کیا.
 رمضان المبارک میں قرآن مجید کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے اورقرآن کو زیادہ سے زیادہ پڑھنے اور اس کو مکمل کرنے کی ترغیب دی جائے کیونکہ اسی مبارک مہینہ میں قرآن مجید کا نزول ہوا، قرآن مجید میں اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے رمضان وہ مبارک مہینہ ہے جس میں قرآن مجید کا نزول ہوا، البتہ اس مبارک مہینہ کی تمام فضیلتوں کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کو اس مبارک مہینہ میں عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہیے، مزکوہ خیالات کا محمد حنیف گرلس انٹر کالج برگدوا کے منیجر مسیح الدین خان نے کیا.
 رمضان المبارک کو اللہ تعالٰی نے اپنے بندوں کے لئے رحمت مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ بتایا ہے روزے کا مقصد اور یہی روزے کی مقبولیت کا اصل معیار بھی ہے روزے سے براہ راست انسان کا بھی بہت گہرا تعلق ہے یہ باتیں ارسلان انٹر کالج کھمریا کے منیجر محمد الیاس خان نے کہا.
 رمضان المبارک میں لوگ زیادہ سے زیادہ عبادت میں مشغول رہیں تاکہ آپ لوگوں کے دل ودماغ میں اللہ کی وحدانیت آجائے، آج کے اس پرفتن دور میں قرآن مجید کے پیغام کو عام کیا جائے اور عوام الناس کو یہ بتایا جائے کہ قرآن مجید وہ واحد کتاب ہے جس کے ذریعے سے اس امت کو دنیا وآخرت کی کامیابی وکامرانی ملے گی مزکورہ خیالات کا اظہار سماجی کارکن طارق ارمان نے کیا.