اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: روزہ کی فضیلت و اہمیت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 17 May 2018

روزہ کی فضیلت و اہمیت!

از: ریان داود سیہی پور متعلم جامعہ شیخ الہند انجانشہید
ـــــــــــــــــــــــــ
رمضان المبارک کی بہاریں اپنی تمام تر جلوہ سامانیوں کے ساتھ سایہ فگن ہو رہی ہے اسکا ایک ایک لمحہ خداوند قدوس کے انوارتجلیات میں نہایا ہوا ہے ہمیں اس ماہ مبارک کی قدر کرنی چاہیے، اسلئے کی روزے کا مقصد صرف کھانے پینے سے باز رہنا نہیں ہے جیسا کہ حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ بہت سے روزہ دار ایسے ہیں جن کو سوائے بھوک پیاس کے کچھ بھی حاصل نہیں ہم پر اپنے روزوں کی حفاظت لازم و ضروری ہے، ہر اس کام سے اپنے کو بچائیں جس سے روزے کی مقصدیت فوت ہوتی ہو، روزے کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ روزہ ہمارے لئے ہے اس کا بدلہ میں خود ہوں، روزہ وہ عبادت ہے جس کا ثواب کوئی بتا نہیں سکتا اللہ نے خود کہہ دیا کہ روزے کا بدلہ میں خو دہوں.
اللہ کے نیک بندوں!
رمضان المبارک میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے روزہ ہر گناہ سے بچنے کا نام ہے، صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام روزہ نہیں ہے، بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے روزے کی حفاظت اور ہر چھوٹے بڑے گناہوں سے بچنے کی توفیق بخشے. آمیــــن