محمد فرقان
ـــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 19/مئی 2018) خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو رمضان جیسا مہینہ ملا اور اس کی قدر کی، دنیا داری کو چھوڑ کر، گناہوں کو چھوڑ کر پورا وقت اللہ کی عبادت میں، اللہ کو راضی کرنے میں گزارنے لگے اور بد نصیب ہیںوہ لوگ جو رمضان المبارک کی آمد پر بھی اپنے آپ کو گناہوں سے دور نہیں کرپائے اور دنیاداری چھوڑ نہیں پائے۔ جس طرح انسان دو کام ایک ساتھ نہیں کرپاتا اور کسی ایک چیز کو پانے کیلئے دوسری چیز کی قربانی دینی پڑتی ہے۔ اسی طرح رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کیلئے دنیاداری کو چھوڑ نا پڑے گا۔سال کے گیارہ مہینے دنیاداری، پیسے کمانے کیلئے صرف ایک مہینہ اللہ کو راضی کرنے کیلئے، اللہ کی عبادت کرنے کیلئے۔ ان خیالات کا اظہار مسجد شباب الاسلام، گروپن پالیہ،بنگلور میں رمضان المبارک کی پہلی نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ رمضان المبارک کو نبی کریمﷺ کے طریقے کے مطابق گزاریں۔ انہوں نے بتایا کہ نبی کریم کا ہر کام دین ہے لیکن اس کے باوجود رمضان آتے ہی حضور اپنی کمر کس لیتے تھے اور پورا وقت عبادتوں میں ہی گزارا کرتے تھے۔ مولانا نے فرمایا کہ رمضان المبارک میں اللہ نے شیطان کو تو قید کرلیا لیکن ہمارا ایک اور دشمن ہمارا نفس آزاد ہے، اپنے نفس پر قابو پاتے ہوئے ہر چھوٹے بڑے گناہوں سے بچنے کی کوشش کریں۔انہوں نے فرمایا کہ سحری اور افطاری کرنا سنت ہے لیکن اتنا زیادہ بھی تناول نہیں کرنا چاہئے کہ فجر اور تراویح پڑھنے میں تکلیف ہو۔ مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ دس یا پندرہ دن میں جو لوگ تراویح میں قرآن ختم کرتے ہیں وہ ختم قرآن کے بعد یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے تراویح مکمل کرلی، مولانا نے فرمایا کہ ایسا ہرگز نہیں ہے انکا قرآن مکمل ہوا ہے تراویح نہیں، تراویح عید کے چاند دیکھ کر ہی ختم ہوتی ہے۔ شاہ ملت نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے فرمایا کہ رمضان کے چند روزوں کے بعد مساجد میں نمازیوں کی تعداد کم ہوجاتی ہے اور عید کی تیاری کے نام پر بازاریں آباد ہوجاتی ہے۔مرد تو مرد، مسلم عورتیں بے پردہ بازاروں کی زینت بنتی ہیں،اور اسے وہ دین کا، رمضان کا، عید کی تیاریوں کا نام دیتے ہیں جو ناجائز ہی نہیں بلکہ حرام ہے۔انہوں نے فرمایا کہ عید میں صرف اچھے کپڑے پہنے کو کہا گیا ہے، اسکی مستقل تیاری وغیرہ کا کوئی حکم نہیں۔ اسلئے عید کی تیاریوں کے نام پر رمضان کا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔قابل ذکر ہیکہ ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس سے خطبہ جمعہ سے استفادہ کیا اور نماز جمعہ ادا کی، بعد نماز ذکر کی مجلس منعقد ہوئی اور شاہ ملت کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔