حافظ ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 31/مئی 2018) بلرياگج تھانہ علاقہ کے گرام پنچایت چھچھوری میں گزشتہ رات ایک عاشق اپنی گرل فرینڈ سے ملنے اس کے گھر پہنچا، رات میں گاؤں والوں کو اس کی بھنک لگ گئی، دیہاتیوں نے اسے پکڑ کر بند کر دیا اور اس کی اطلاع گرام پردھان کو دیا، گرام پردھان محمد حماد نے عاشق اور گرل فرینڈ سے چوری چھپے ملنے کا راز جانا،
اس کے بعد دونوں کی شادی کرنے کی بات پوچھی دونوں نے اپنی مرضی سے شادی کرنے فیصلہ گرام پردھان کو سنایا، گرام پردھان نے جب اس کی معلومات دیہاتیوں کو دی تو گاؤں کے کچھ لوگ گرام پردھان سے خفا ہوکر پولیس کو اطلاع دے دی موقع پر پہنچی 100 نمبر ڈائل کو جب پتہ چلا لڑکے اور لڑکی دونوں شادی کے لئے راضی ہیں تو پولیس بھی وہاں سے چلتی بنی صبح ہوتے ہی گرام پردھان نے لڑکے کے باپ کو اور اس ماما کو اور اس کے تمام رشتہ داروں کو اطلاع دے کر بلایا اور گاؤں میں بنی بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی کے سامنے دونوں کی شادی کرا دی، بودھ دھرم کے مطابق دونوں پریمی شادی کے بندھن میں بندھ گئے.
واضح ہو کہ لڑکی آشاپری بیٹی ستی رام(سورگی) گرام چھچھوری تھانہ بلرياگج لڑکا سومیت کمار بیٹے بہادر رام گرام پنچایت راگھوپور تھانہ مہراجگنج کے رہائشی ہیں، شادی کے موقع پر جہاں گاؤں کی دیہی عورتیں گیت گایا، وہیں گاؤں کے پردھان محمد حماد نے زیور کپڑا اور مٹھائیاں دیکر کنیادان کیا، گاؤں کے اور لوگوں نے دولہا دلہن کو خوشی خوشی ان کے گھر وداع کیا.