اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا عبدالرشید صاحب دامت برکاتہم کے حجرہ میں تراویح، پہلے عشرے میں قرآن پاک کی تکمیل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 29 May 2018

مولانا عبدالرشید صاحب دامت برکاتہم کے حجرہ میں تراویح، پہلے عشرے میں قرآن پاک کی تکمیل!


محمد امین الرشید سیتامڑھی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/مئی 2018) عارف باللہ حضرت اقدس مولانا عبدالرشید صاحب المظاہری دامت برکاتہم خلیفہ و مجاز بیعت فقیہ الامت حضرت مفتی محمود حسن گنگوہی رحمت اللہ علیہ  شیخ الحدیث مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائےمیر اعظم گڑھ کے حجرہ شریفہ میں تراویح میں قرآن پاک مکمل ہوا.
حضرت کے یہاں عشرہ اول میں تراویح میں قرآن کریم مکمل کرنے کا کئی سالوں سے اہتمام چل رہا ہے(جسکے قاری حضرت کے صاحبزادے مفتی عبدالماجد رشیدی ہوتے ہیں جو حافظ ہونے کے بعد مسلسل  ۱۱ سالوں سے تراویح سنانے کا اہتمام کررہے ہیں) چونکہ دوسرے عشرہ میں  حضرت ملک و بیرون ملک  کے کسی بھی اطراف میں اعتکاف فرما تے ہیں اور آخری عشرہ کا اعتکاف اپنے شہر اعظم گڈھ کی کسی جامع مسجد میں فرماتے ہیں اعتکاف کا یہ سلسلہ گذشتہ ۳۵ سالوں سے مسلسل  جاری ہے جسمیں حضرت کے متوسلین و مسترشیدین کا ہجوم ہوتا ہے، جو اصلاح نفس کی غرض سے حاضر ہوتے ہیں  اور الحمد للہ فائدہ بھی خوب نظر آرہا ہے، امسال ان شاءاللہ العزیز عشرہ اخیرہ کا اعتکاف جامع مسجد مدرسہ نجم العلوم پھول پور اعظم گڈھ میں فرمائیں گے.
 اللہ تعالی حضرت کے اعتکاف کو قبول فرمائے اور حضرت کے سایہ عاطفت کو امت کے سر پر صحت و عافیت کے ساتھ تا دیر قائم رکھے. آمیـــــن