ٹانڈه/امبيڈکرنگر (آئی این اے نیوز 30/جون 2018) بجلی محکمہ کی جانب سے جانچکے بہانے بنکروں کے پاورلوم کارخانوں پر چھاپہ مارکر ہراساں کرنے اور بنکروں کے پاور لوم پر فلیٹ ریٹ کے تحت بجلی پر جاری سبسڈی کے نظام کو ترمیم کرکے بجلی سبسڈی کو ڈی بی ٹی کے ذریعے براہ راست پاورلوم بنکروں کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کی مخالفت میں 3 جولائی بروز منگل کو شہر کا بنکر مظاہرہ کریگا،
یہ جانکاری دیتے ہوئے اترپردیش بنکر سبھا کے صدر حاجی افتخار احمد انصاری نے بتایا کہ پردیش کے پاور لوم بنکروں کی فلاح و بہبود کے لئے کسانوں کی طرح پاور لوم بنکروں کو بھی مالی سال 2006 سے ریاستی حکومت کی طرف سے فلیٹ ریٹ بجلی دئے جانے کا حکم جاری کیا گیا تھا، اور اسی بنیاد پر سبسیڈی ریٹ ٹیرف لاگو کی گئی، لیکن موجودہ صوبائی حکومت اس حکم نامے اور الیکٹریکل ریگولیٹری کمیشن کی ہدایات کا درکنار کرتے ہوئے پاور لوم بنکروں کو بجلی بل پر ملنے والی سبسڈی کی رقم کو اب براہ راست بنکروں کے بینک اکاؤنٹ میں بھیجنے کی بات کررہی ہے، اور بجلی محکمہ کی جانب سے جانچ کے بہانے بنکروں کے پاورلوم کارخانوں پر چھاپہ مارکر ہراساں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہی معاملات کی مخالفت میں 3 جولائی بروز منگل کو بنکروں کی جانب سے مظاہرہ کیا جائےگا، اور اپنے مطالبات کی حمایت میں انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا جائے گا۔