اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما شیوپال یادو کی مولانا رابع حسنی ندوی سے ملاقات!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 9 June 2018

سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما شیوپال یادو کی مولانا رابع حسنی ندوی سے ملاقات!

لکھنؤ(آئی این اے نیوز 9/جون 2018) سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما وسابق وزیر شیوپال سنگھ یادو نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قومی صدر و دارالعلوم ندوۃ العلماء کے ناظم مولانا رابع حسنی ندوی سے ندوہ جاکر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ان کے ہمراہ سماج وادی پارٹی کے سابق ریاستی وزیر و اقلیتی سیل کے صدر فرحت حسن خان، مولانا نسیم غازی اور فرحت خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر شیوپال یادو نے مولانا رابع حسنی ندوی اور ندوہ کالج سے اپنے دیرینہ تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رشتے بہت پرانے ہیں اسلئے محبت کا اظہار کرنے حاضر ہوجاتے ہیں، شیوپال نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو جی کا برسوں سے معمول رہا کہ وہ ندوہ آکر اپنے بزرگوں سے محبت کا اظہار اور ان سے دعائیں لیتے رہتے ہیں۔