صدر عالم نعمانی سیتامڑھی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
دبئی(آئی این اے نیوز 3/جون 2018) دبئی میں مقیم بہار اور جَھارکھنڈ کے لوگوں کی جانب سے تقریبا دس سالوں سے رمضان المبارک کے مبارک مہینہ میں دعوت افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے، ہرسال دعوت افطار میں ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں، اس سال بھی دعوت افطار میں بھی ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، اور ایک ساتھ افطار کیا.
دعوت افطار کے انتظامی امور کے سربراہ ماہر تعلیم مشہور ومعروف سماجی کارکن اور سیوان بہار کے باشندہ ڈاکٹر اختر حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے اس مقدس مہینہ میں بہار اور جھارکھنڈ کے چند سینئر تاجروں کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، اس دعوت افطار میں ہندوستان کے علاوہ دوسرے ملکوں کے روزہ دار بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے، دعوت افطار کا اہتمام دبئی کے ایک بڑے ہال میں کیا گیا.
اس موقع سے باشندگان بہار و جھارکھنڈ کے سینئر حضرات نے موجود لوگوں سے خطاب بھی کیا، پرتکلف دعوت افطار کے بعد با جماعت نماز مغرب اداکی گئی، اور کھانے سے فارغ ہوئے.
انتظامی امور میں اہم کردار ادا کرنے والوں میں محمد نعمان، امتیازالحسن، نیرحسن، عامرحسن، محمدحمدانی، محمدآصف،محمد نادر، محمدنیاز اور انوار باری قابل ذکر ہیں.