پانی پت/ھریانہ (آئی این اے نیوز 25/جولائی 2018) شہر پانی پت کی مسجد بو علی شاہ قلندر میں چل رہا یک روزہ تبلیغی اجتماع کا کل اختتام ہوگیا، جس میں ملک اور بیرون ملک کے لیے دو درجن سے زائد جماعت اللہ کے راستہ میں روانہ کی گئی.
اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے صوبہ ھریانہ کے امیر محمد ایوب نے کہا کہ اللہ نے ہمیں جو مذہب عطاء کیا وہ تمام مذاہب سے افضل ہے، اس لیے ہمیں احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اپنے دین پر مضبوطی کے ساتھ عمل پیرا رہے، اور اخلاق کو اپنائے کیوں کہ یہ دین بغیر اخلاق کے فروغ نہیں پاسکتا،
آپ علیہ الصلوۃ و التسلیم کے ایسے اعلی اخلاق تھے بڑے سے بڑے دوشمنان اسلام نے آقا کے قدموں میں لاکر اپنے آپ کو ڈال دیا، اس لیے ہر چیز میں سچائی امانتداری دیانتداری کو اپنائیں تاکہ اسلام کا پیغام پیغام اخوت و بھائی چارگی معاشرہ میں زیادہ سے زیادہ پھیل سکے، آخر میں ان ہی کی رقت آمیز دعا پر اجتماع اختتام پزیر ہوا.
اس موقع پر حافظ ارشاد، بھائی نسیم، حافظ محمد اسماعیل، مفتی محمد ارشاد الحق مفتاحی امام و خطیب مسجد فخرالدین پانی پت سمیت ہزاروں کی تعداد میں فرزندان اسلام موجود رہے، اگلا اجتماع ضلع جیند میں ہوگا 4 اور 5 اگست 2018 میں اس کا اعلان کیا گیا.