جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/جولائی 2018) مبارکپور تھانہ علاقہ کے جموڑی میں واقع آزاد میموریل چلڈرن کالج میں کلاس 7 کی ایک 12 سالہ طالبہ کے ساتھ فحش حرکت کئے جانے کا معاملہ ہفتہ کو تھانہ مبارکپور پہنچا، ڈائل 100 کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزم ٹیچر کو حراست میں لے لیا، اسی اسکول میں مقامی قصبہ کے محلہ پورہ رانی رہائشی برجیش پرجاپتی بیٹے پھیکو پرجاپتی ٹیچر ہیں.
طالبہ کے بھائی اکبر بیٹے حسام الدین کی تحریر کے مطابق کئی دنوں سے میری بہن کے ساتھ کلاس روم میں ٹیچر فحش حرکت کرتا رہا، جمعہ کو بھی ٹیچر نے میری بہن کے ساتھ فحش حرکت کرنے لگا تنگ آکر اسکول سے نکل کر اپنے گھر پہنچ گئی اور ساری بات بتائی تو بھائی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسکول پہنچ کر مذکورہ ٹیچر کیساتھ مار پیٹ کی، اور ڈائل100 پر خبر کی،
موقع پر پہنچی پولیس نے مزم ٹیچر کو حراست میں لے لیا اور طالبہ کو طبی جانچ کیلیے بھیج دیا، وہیں ٹیچر نے اپنے اوپر لگائے گئے الزام کو فرضی قرار دیتے ہوئے تحریر دیا کہ کلاس میں ہوم ورک نہ کرنے پر مذکورہ طالبہ کو ڈانٹا تھا جس کی وجہ سے ہفتہ کو طالبہ کے گھر والوں نے اسکول کے احاطے میں پہنچ کر مجھے بری طرح مار پیٹ کر زخمی کر دیا جس سے میری آنکھ میں بہت چوٹ ائی ہے.
مبارکپور تھانہ انچارج انسپکٹر منجے سنگھ جی نے بتایا کہ معاملہ سنگین ہے طالبہ کی جانب سے پہلے تحریر مل چکی ہے کارروائی ہوگی.