محمد ساجد کریمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
میوات(آئی این اے نیوز 24/اگست 2018) اللہ کے نبی علیہ السلام کا ارشاد ہے "من كان في حاجة أخيه كان الله في حاجته" جو شخص بوقت ضرورت اپنے بھائی کے کام آئے اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت میں کام آتا ہے۔
ہندوستان کے صوبہ کیرالہ کی زبوں حالی ہم میں سے کسی پر مخفی نہیں ہے، سیکڑوں لوگوں کی ہلاکت کے بعد دسیوں لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں جن کے گھروں کی تباہی کے علاوہ کھانے کا بھی کوئی نظم و نسق نہیں ہے، اور پورے کیرالہ کا نقصان ایک انداز کے مطابق 23 ہزار کروڑ سے متجاوز ہوچکا ہے، لہذا اسی کے پیش نظر ہندوستان کے مختلف صوبوں اور عرب ممالک نے تعاون پیش کیا ہے لیکن بڑے پیمانے پر تباہی کی وجہ سے وہ تعاوں اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مماثل نظر آرہا ہے، اس لئے اہل میوات سے دردمندانہ اپیل ہے کہ اس مشکل گھڑی میں آپ لوگ کیرالہ کے سیلاب متاثرین کی حتی المقدور مدد کریں، جس طریقہ سے آپ لوگ مختلف مواقع پر جمعیة علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمود مدنی کی آواز پر لبیک کہتے رہے ہیں اس نازک وقت میں بھی جمعیة علماء متحدہ پنجاب کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی سخاوت، انسانی ہمدردی اور غمگساری کا اعلی درجے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل کھول کر تعاون کریں۔
ان شاءاللہ خداوند کریم بوقت ضرورت آپ کا حامی و ناصر رہے گا۔