سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 27/اگست 2018) انتہائی رنج وغم کے ساتھ یہ خبر پڑھی جائیگی کہ معروف عالم دین حضرت مولانا ابرار قاسمی صدر جعیت علماء دربھنگہ وامام خطیب جامع مسجد لہریا سرائے دربھنگہ کے انتقال کی خبر جیسے ہی مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی ضلع سیتامڑھی میں ہوئی، طلباء و اساتذہ سب سوگوار ہوگئے، جہاں حضرت کے ایصال ثواب کیلیے ایک تعزیتی نشست معنقد کی گئی.
اس موقع پر مولانا محمد صدر عالم نعمانی مہتمم مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی وصدر جمیت علماء سیتامڑھی نے مولانا کے وفات پر دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے وفات سے
معاشرہ ایک نیک انسان اور ایک اچھے عالم دین سے محروم ہوگیا، وہ دربھنگہ شہر و دیہی قصبوں میں دینی اصلاحی خدمات کیلئے ہمیشہ جانے جائیں گے، مولانا نعمانی نے کہا کہ مولانا ابرار قاسمی کے ساتھ 2017 کے اگست ماہ میں سیلاب سے تباہ حال لوگوں کے لئے جمعیت علماء بہار کی جانب سے دربھنگہ ریلیف لیکر گیا تھا، جہاں ریلیف تقسیم میں مولانا ابرارقاسمی بھی شانہ بشانہ رہے، مولانا جمعیت علماء بہار کے نائب صدر بھی تھے انکے انتقال سے جمیعت علماء بہار ایک اچھے کارکن سے محروم ہوگئی، مولانا مدرسہ یتیم خانہ دربھنگہ کے سرکاری مدرسہ کے معلم بھی تھے، انکی مدت کار ابھی دوسال باقی تھی مولاناکہ طویل مدت تک درس وتدریس سے ہزارہا تشنگان علوم آپ کے سرچشمہ فیض سے فیضیاب ہوئے ہیں.
اس تعزیتی نشست میں آپکی علمی ودینی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے آپ کے وفات پر ملال کو موت العالم موت العالم قرار دیتے ہوئے آپ کے پسماندگان سے دلی محبت کا اظہار کرتے ہیں اور دست بدعاء ہیں کہ اللہ تعالی آپکو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطاء فرمائے اور انبیاء و صادقین کا رفیق بنائے آمین