اظفر خان
ــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/اگست 2018) بلریاگنج سڑک بن گئی مگر سڑک اونچی بننے کے سبب دکانوں میں امسال خوب پانی بھر رہا ہے، برسات بعد دکاندار اپنی اپنی استطاعت کے مطابق دکانیں اوپر کروانا شروع کریں گے، ایک کی دیکھا دیکھی دوسرے بھی اپنی دکان کی سطح کو اوپر اٹھانا شروع کریں گے اور پھر سب اسی کام میں لگ جائیں گے، نتیجہ یہ ہوگا کہ سڑک دوبارہ نیچی ہوجائے گی، پھر جگہ جگہ بارش میں پانی رکے گا اور سڑک ٹوٹ ٹوٹ کر دوبارہ خراب ہو جائے گی.
خنجر کی نوک کی طرف چبھتا طنز
اعظم گڑھ کے اطراف کے کچھ دوستوں نے بلریاگنج کی سڑک بننے کے دوران چُٹکی لی تھی کہ بلریاگنج کی سڑک دس بارہ برس کے بعد بن رہی ہے.
ســوال یہ ہے کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ بلریاگنج کی سڑک دس بارہ برس سے کیوں نہیں بن رہی تھی؟
کیا آپ کو معلوم ہے کہ بلریاگنج کے سابق چیئرمین نے بلریاگنج کی سڑک بننے پر کس سبب سے اسٹے لیا تھا؟
اس میں بلریاگنج کی عوام اور دکان مالکوں کے لیے کیا فوائد چھپے ہوئے تھے؟
سبب اور فوائد: دکانوں میں پانی بھرنے سے اس بارش میں دکاندار پریشان ہیں، اگر سڑک مٹی نکال کر بنائی جاتی تو بارش میں جگہ جگہ دکانوں میں پانی نہیں بھرتا.
سوچیے!
ذرا تخمینہ لگائیے دکان اونچی کرنے میں پورے بلریاگنج کے دکان مالکوں کی کتنی پونجی برباد ہوگی اور اس کے نتیجے میں دکانوں کے کرائے میں اضافہ ہوگا تو مہنگائی بھی بڑھے گی، جب دکانیں دوبارہ اونچی ہو جائیں گی تو سڑک پھر نیچی ہو جائے گی، بارش میں پھر پانی بھرے گا اور سڑک دوبارہ ٹوٹ کر خستہ حالت میں تبدیل ہوجائے گی، جو سڑک دس برس تک نہیں ٹوٹنی تھی وہ پانی بھرنے سے ایک دو بارش ہی میں ٹوٹ جائے گی، پھر ٹینڈر نکلے گا، ٹھیکیدار ٹینڈر کی بولی لگائیں گے، پھر نیچے سے اوپر کمیشن بٹے گا.
کیا اس چکرویو کو جنتا سمجھ رہی ہے؟
عوام سے وصولا گیا ٹیکس کہیے یا سرکاری خزانہ، ہر نقصان کی بھرپائی سرکار عوام کی جیب سے کرتی ہے، عوام کو آگے بڑھ کر اس چکرویو کو توڑنا چاہیے، اے سی دفتروں میں بیٹھے بابوؤں اور نوکر شاہوں کی کمیشن خوری کی سازش کو سمجھنا چاہیے.