اشرف اصلاحی
ـــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 29/اگست 2018) صوبہ کی راجدھانی میں واقع خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی میں آگامی 30 اگست کو یونیورسٹی کا تیسرا تقسیم اسناد و میڈل پراگرام ہونے جا رہا ہے۔پہلے سے جاری میڈل لسٹ میں حقدار طلبہ کے اعتراض کے بعد پھر سے ناموں کی فہرست میں بدلاو کیا گیا ہے، پہلے سے اعلان شدہ ابرار عالم کی جگہ اب اعظم گڑھ کے چھوٹے سے گاؤں علاؤالدین پٹی کے بی اے عربک کے طالب علم انعم عمیر کو خواجہ معین الدین چشتی میڈل دیا جائے گا، جمعرات کو حاصل کرنے والے طلبہ کے میڈل کی آخری فہرست جاری کر دی گئی ہے.
واضح ہو کہ اس سے پہلے جاری فہرست میں بی اے عربک کے ابرار عالم کو خواجہ معین الدین چشتی میڈل، بی سی اے کے رضوان احمد کو چانسلر میڈل و بی ایڈ کے اتکرس پانڈے کو وائس چانسلر میڈل ملنے والا تھا۔اس پر 21 اگست تک فہرست میں کوئی اعتراض ہو تو طلبہ سے پیش کرنے کو کہا گیا تھا۔اب انعم عمیر ترابی کو خواجہ معین الدین چشتی میڈل دینے کا اعلان ہوا ہے، وہیں ایم اے عربک کے فہد کے بیک پیپر دینے کی وجہ سے حسنین اختر و اعظم شرقی کو میڈل ملے گا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ماہ رخ مرزا نے بتایا کہ آخری میڈل فہرست یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہے اور پروگرام کی دوسری تیاریاں اپنے آخری مقام پر ہیں۔
خواجہ معین الدین چشتی میڈل حاصل کرنے والے طالب علم انعم عمیر سے مستقبل کے بارے میں سوال کرنے پر کہا کہ آئی اے ایس بن کر بدعنوانی کو ختم کرنا چاہتا ہوں، تعلیمی میدان میں بھی بدعنوانی داخل ہے، اعظم گڑھ کے جامعة الفلاح مدرسہ سے دینی تعلیم حاصل کر اس یونیورسٹی سے بی اے کیا، والد صاحب پیشہ سے کاشتکار ہیں، والد صاحب و دو بھائیوں معاذ فلاحی و زہیر ترابی نے تعلیم میں بھر پور مدد کی، والدین کی دعاؤں کی بدولت ہی آج اس مقام تک پہونچا ہوں۔ یونیورسٹی میں تعلیم دے رہے شعبہ عربی کے صدر مسعود عالم فلاحی صاحب جنہوں نے ابھی صدر جمہوریہ ایوارڈ حاصل کیا ہے ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی اچھی تعلیم و رہنمائی سے مجھے اتنی تقویت ملی، آگے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے ہمارے ضلع اعظم گڑھ کو دہشتگردی سے جوڑ کر بدنام کرنے کی ناپاک کوشش کی جا رہی ہے جو کہ افسوس ناک ہے، ہم تعلیم و دوسری ضروریات کے لئے اگر کسی شہر و صوبہ میں جاتے ہیں تو بہت سی پریشانیوں و سوال جواب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اعظم گڑھ ضلع اعلی تعلیم یافتہ، دانشوروں، شاعروں، ڈاکٹروں سمیت عظیم شخصیتوں کی سرزمین ہے۔
معلوم ہو کہ میڈل حاصل کرنے والے سبھی طلبہ گاؤں دیہات و کاشتکار پریوار سے ہیں۔
میڈل فہرست میں نام آنے پر سبھی طالب علموں کے گھر و گاؤں میں خوشی کا ماحول ہے اور مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے، اشرف اصلاحی، سیف اصلاحی، ناصر فلاحی، نیر، سعد، بلال، عدنان، اشہد، خلیل، علی و ارشاد سمیت بہت سے لوگوں نے مبارک باد دیتے ہوئے مزید بلندی حاصل کر اچھے مستقبل کے لئے دعا کی۔