اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آج پارلیمنٹ ہاؤس میں مولانا محمد صدرعالم نعمانی کو اعزاز سے نوازا جائے گا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 26 September 2018

آج پارلیمنٹ ہاؤس میں مولانا محمد صدرعالم نعمانی کو اعزاز سے نوازا جائے گا!

ابرار نعمانی
ــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 26/ستمبر 2018) تعلیم اور سماجی فلاح و بہبود کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں وزارت خارجہ,وزارت خواتین اطفال و بہبود اور نشا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے قومی استقبالیہ پروگرام کے تحت نئی دہلی کے پارلیمنٹ انیکسی میں آج 26 ستمبر 2018 کو معروف صحافی
ماہر تعلیم مولانا محمد صدر عالم نعمانی پرنسپل مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی بہار، جنرل سکریٹری آل انڈیا تنظیم ائمہ مساجد بہار، سکریٹری آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت بہار، صدر جمعیت علماء ضلع سیتامڑھی، جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند ضلع سیتامڑھی کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا.
مولانا صدر عالم نعمانی کی پیدائش اور خاندانی پس منظر:
15 مارچ 1977ء کو بہار کے ضلع سیتامڑھی کے باجپٹی تھانہ کے ہرپوروا پنچایت کے عالم نگر محلہ میں بہت ہی دیندار گھرانے میں ہوئی، والدین نے نام محمد صدر عالم رکھا، جبکہ محمد صدر عالم نعمانی کے نام سے مشہور و معروف ہوئے،  والد محترم محمد بشیر ایک متوسط درجہ کے کسان ہیں، جبکہ دادا صاحب نسبت بزرگ عارف بااللہ صوفی شیخ بابو جان رحمتہ اللہ علیہ ( مشترشد قطب الاقطاب حضرت مولانا بشارت کریم صاحب گڑھولوی رحمتہ اللہ علیہ) علاقہ کے مشہور ومعروف لوگوں میں شمار کئے جاتے تھے، نانا شیخ صوفی مولوی محمد نورحسن مدھوبن باجپٹی ضلع سیتامڑھی (مشترشدقطب الاقطاب حضرت مولانا محمد بشارت کریم صاحب  گڑھولوی رحمتہ اللہ علیہ ) اپنے وقت کے عارف بااللہ اور بلند پایہ بزرگ تھے.
تعلیمی لیاقت
حافظ، قاری، عالم،  دبیر فاضل، فاضل دینیات،فاضل اردو،  بی اے، ڈپلومہ اردو، ڈپلومہ کمپیوٹر.
تدریسی خدمات
1991 میں جامعہ عربیہ ضیاءالاسلام آگرہ سے تدریسی خدمات انجام دینا شروع کیا، اس کے بعد 1993ء میں مدرسہ تجوید القرآن دھلی میں  بچیثیت صدر مدرس تدریسی اور انتظامی امور میں مصروف ہوئے اور ادارہ کو تعلیمی وتعمیری ترقی کے بام عروج پر پہنچایا، اس کے بعد مدرسہ رحیمیہ بسہا سیتامڑھی، مدرسہ احمدیہ مدھوبن باجپٹی  سیتامڑھی، مدرسہ عزیزیہ خزینة العلوم پوپری سیتامڑھی، مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم پٹھن پورا سورسنڈ سیتامڑھی اور مدرسہ اسلامیہ فیض القرآن کسیاپٹی باجپٹی سیتامڑھی میں بحیثیت مہتمم مدرسہ کو پروان چڑھایا.
مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی بہار کےقیام کا پس منظر:
اس طویل تدریسی سفر میں مولانا نے محسوس کیا کہ اپنے گاؤں میں کوئی مکتب مدرسہ نہیں ہے جس کی وجہ سے یہاں کی 95 فیصد آبادی ان پڑھ ہے، حتی کے نماز جنازہ پڑھانے والے کیلئے دوسرے گاؤں کا رخ کرنا پڑتا تھا، اسی کے پیش نظر مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر کا قیام یکم جنوری 1986ء میں عمل میں آیا، ادارہ الحمدللہ اپنے قیام کے دن سے ہی دینی وعصری تعلیم میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے.
صحافت کے پیشہ سے وابستگی:
مولانا نعمانی نے دوران تعلیم ہی صحافت کے پیشے سے وابستہ ہوگئے تھے، ملک کے مختلف اخبارات و رسائل میں انکی خبریں اور مضامین شائع ہوتی رہی ہیں.
اللہ تعالی نے انکو تحریر و تقریر کا بھی خوب ذوق عطا فرمایا ہے، آپ کی کوئی بھی تحریر ادبی چاشنی اور زبان و بیان کی حلاوت سے خالی نہیں ہوتی، تحریر میں کہیں آپ کو الفاظ کا نامناسب استعمال نظر نہیں آئے گا، بلکہ آپ ہر جگہ اور ہر عبارت میں روانی، سلاست اور زبانی حلاوت محسوس کریں گے، انکی تحریروں کی قارئین کے درمیان زبردست مقبولیت کا راز یہ ہے کہ انکا قلم کسی بھی موضوع پر گل بوٹے کھلاتا اور موتی بکھیرتا نظر آتا ہے.
 انکی زندگی میں متعدد ایسے اوصاف وخصوصیات ملتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کا قد اپ کے ہم عصروں کے درمیان ممتاز اور نمایاں نظر آتا ہے، آپ کی شخصیت کا سب سے امتیازی پہلو فکری اعتدال ہے، یہ اعتدال و توازن آپ کے فکر و عمل میں پوری طرح رچا بسا نظر آتا ہے، قلم کو اعتدال کے دائرے میں رکھنا اور انصاف کے دامن کو تھامے ہوئے تحریر رقم کرنا آپ کا طرہ امتیاز ہے، بلاشبہ اس وادی سے کامیاب ہوکر گزر رہے ہیں.