عبیدالرحمٰن الحسینی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
گورکھپور(آئی این اے نیوز 21/ستمبر 2018) ہندستان ہمارا ملک ہے، ہم اسکے شہری ہیں، ہمیں اپنے وطن سے محبت ہے، اور ہم ہمیشہ اپنے ملک کو محفوظ اور خوش حال دیکھنا چاہتے ہیں، اس ملک کے لئے جس طرح سبھی قوم وملت کے لوگوں نے بہت سی قربانیاں دی ہیں، اسی طرح ہم نے بھی جان ومال کی بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور ان شاء اللہ دیتے رہیں گے.
اپنے ملک کے شہری ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی اور اپنے گھر والوں، اپنے رشتے داروں، اور اپنے ملنے والوں کی پہچان کیلئے مندرجہ ذیل پانچ طرح کے شناختی کارڈ (پہچان پتر) ضرور بنوالیں : (1) آدھار کارڈ (2) ووٹر کارڈ (3) پین کارڈ (4) پاسپورٹ (5) ڈرائیونگ لائسنس.
خاص طور پر ان میں سے آدھار کارڈ اور ووٹر آئی ڈی ضرور بنوالیں، اس لئے کہ زندگی کے ہر موڑ پر (جیسے سفر میں، بینک، ہاسپیٹل اور ہوٹل میں اور حادثات کے موقع پر) ہمیں اسکی شدید ضرورت ہوتی ہے، اور شناختی کارڈ (یعنی پہچان پتر) نہ ہونے کی صورت میں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، یہ پہچان پتر ہی مشکل گھڑیوں میں ہماری پہچان اور شہریت کا ثبوت ہوتے ہیں، اس لئے انہیں فوراً بنوانے کی فکر کریں.
ہم شناختی کارڈ بنوانے میں بہت زیادہ لاپرواہی کررہے ہیں، یہ لاپرواہی وقت پڑنے پر بہت زیادہ نقضان پہنچا سکتی ہے، اس لئے اس کی طرف پہلی فرصت میں توجہ دیں.