فیروز خان
ـــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 27/ستمبر 2018) دارالعلوم دیوبند میں صبح کے وقت ایک تعمیراتی مقام پر ایک مزدور کی گر کر موت ہوگئی، اس حادثہ کے سبب انتظامیہ میں افراتفری پیدا ہوگئی، حادثہ کے فوراً بعد مزدور کو ایک مقامی ہاسپٹل لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹر نے اس کو مردہ قرار دے دیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مزدور کے اہل خانہ بھی ہاسپٹل پہنچ گئے اور بغیر کسی کارروائی کے لاش کو گھر لے آئے۔
تفصیلات کے مطابق دارالعلوم دیوبند میں معراج گیٹ اور مطبخ کے درمیان ایک بڑے ٹن شیڈ ڈالے جانے کا کام چل رہا تھا، جہاں محلہ چھوٹی خانقاہ کا باشندہ 32 سالہ شوقین ولد توفیق مزدور کے طور پر کام کر رہا تھا، ٹن شیڈ بنائے جانے والے مقام پر اچانک تعمیر کیا جانے والا چھجہ نیچے آگرا جس میں دب کر شوقین شدید طور پر زخمی ہوگیا، دارالعلوم انتظامیہ نے زخمی شوقین کو آناً فاناً علاج کے لئے ایک مقامی ہاسپٹل بھیجا لیکن ڈاکٹر نے اس کو مردہ قرار دے دیا، اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی شوقین کے اہل خانہ بھی ہاسپٹل پہنچ گئے، شوقین کی حادثاتی موت کے سبب خاندان میں کہرام مچ گیا، شوقین کے اہل خانہ بغیر کوئی کارروائی کئے لاش کو گھر لے آئے، شوقین کی موت کی اطلاع ملتے ہی ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی، نائب مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی اور تمام بڑے اساتذہ وملازمین شوقین کی رہائش گاہ محلہ خانقاہ پہنچ گئے اور انہوں نے فوت ہوجانے والے مزدور کے والد محمد توفیق اور دیگر اہل خانہ سے اس حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب محمد شوقین کی حادثاتی موت پر نہایت صدمہ میں ہیں۔
اس موقع پر دارالعلوم انتظامیہ نے ایک تین نفری کمیٹی تشکیل دیکر تدفین کے مکمل انتظامات کرنے نیز تدفین میں شرکت کے لئے آنے والے عزیزوں ورشتہ داروں کے لئے کھانے کا انتظام کرنے کو کہا، تین نفری کمیٹی کے رکن مولانا محمد اسجد نے بتایا کہ اس حادثہ پر دارالعلوم انتظامیہ نے فوت ہوجانے والے مزدور کی اہلیہ اور اس کی پانچ سالہ بیٹی کو مناسب معاوضہ بطور امداد دئیے جانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ مرحوم محمد شوقین کے پسماندگان میں اہلیہ اور پانچ سالہ معصوم بچی کے علاوہ دو چھوٹے بھائی اور ایک شادی شدہ بہن ہے، محمد شوقین کی نماز جنازہ بعد نماز عصر دارالعلوم کے احاطہ مولسری میں ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی نے ادا کرائی، بعد ازاں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئی.