محمد فرقان
ـــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 24/ستمبر 2018) جنوب ہند کے مشہور و معروف اور بزرگ عالم دین حضرت مولانا پی ایم محمد زکریا صاحب والاجاہیؒ کے سانحہ ارتحال پر شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملت اسلامیہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان بتایا، مولانا نے فرمایا کہ حضرتؒ نے 55 سال تک بخوبی دینی و دعوتی سفر طے کرتے ہوئے بڑی نمایاں خدمات انجام دیں، مولانا نے فرمایا کہ موت انسان کے بس میں نہیں ہے، ہمارے مرضی سے موت کبھی نہیں آتی، حضرتؒ کا یوم عاشورہ، یوم جمعہ اور روزہ کی حالت میں انتقال کرجانا اس بات کی دلیل ہیکہ اللہ نے ان کے خدمات کو شرف قبولیت بخشی ہے۔
شاہ ملت نے فرمایا ہم اس دکھ و درد کی گھڑی میں حضرت والا کے اہل خانہ و پسماندگان خصوصاً حضرت کے خلف الرشید مولانا پی ایم محمد مزمل صاحب رشادی کے ساتھ ہیں، اللہ تمام کو صبر جمیل عطاء کرے، شاہ ملت نے مسلمانوں سے ایصال و ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کرنے کی اپیل کی۔
قابل ذکر ہیکہ حضرتؒ کے انتقال کی خبر سنتے ہی شاہ ملت نے بیان جمعہ کے دوران اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور بعد نماز مغرب بذات خود حضرتؒ کی زیارت کیلئے ان کے گھر تشریف لے گئے، جہاں حضرت کے خلف الرشید مولانا پی ایم مزمل صاحب سے شاہ ملت نے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت پیش کی اور تسلی دلائی۔