ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز یکم اکتوبر 2018) ڈینگو، ملیریا اور ٹائیفائيڈ کی وبا کو دیکھتے ہوئے دیوبند کی متحرک تنظیم ابناء مدارس ویلفیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے دیوبند اسلامک اکیڈمی قاسم پورہ روڈ عید گاہ دیوبند میں تین دنوں سے جاری مفت میڈیکل کیمپ اپنے آخری پڑاؤ پر چل رہا ہے.
ٹرسٹ کے چیئرمین مہدی حسن عیني قاسمی نے بتایا کہ تنظیم ابناء مدارس ٹرسٹ اور دیوبند اسلامک اکیڈمی گزشتہ 15 دنوں سے شہر میں چل رہے ڈینگو، ملیریا اور ٹائیفائڈ میں مبتلا طلباء کرام اور نادار اہالیان شہر کی ہر ممکن مدد کر رہے تھے، لیکن یہ وبائی امراض قابو سے باہر تھے، اسی کو دیکھتے ہوئے ٹرسٹ نے اپنے صدر دفتر دیوبند اسلامک اکیڈمی میں 3 روز قبل ایک منی ہاسپٹل بنا کر مفت طبی کیمپ لگایا، جس میں اب تک 300 سے زیادہ مریضوں نے مکمل جانچ کے بعد
دوائیاں حاصل کی تو وہیں 106 مریضوں کا خون، ڈینگو، ملیریا اور ٹايپفائيڈ ٹیسٹ لیا گیا جن میں سے تقریباً 30 مریضوں کو فوری طور پر بھرتی کر کے اب تک ان کا علاج کیا جارہا ہے.
مہدی حسن عینی نے بتایا کہ یہ کیمپ طلباء کرام اور شہریوں کی مسلسل مفت خدمت کر رہا ہے، جس میں 6 ڈاکٹروں کی ٹیم 24 گھنٹے خدمت کر رہی ہے، ایسے نامساعد حالات میں تنظیم ابنائے مدارس دیوبند نے یہ بہت بڑا فیصلہ لیا ہے جب کہ دیوبند کے کسی بھی اسپتال میں کہیں کوئی جگہ باقی نہیں کہ کوئی ایڈمٹ ہوسکے، وہاں جا کر تقریباً آدھا گھنٹہ بیٹھنے کے بعد یہ محسوس ہوا کہ واقعی طلباء کرام بہت زیادہ پریشانیوں سے جوجھ رہے ہیں، مسلسل طلباء و شہری اس مفت طبی کیمپ فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ڈاکٹروں کی ٹیم بڑے ہی خلوص کے ساتھ وارثین انبیاء کی خدمت میں لگی ہوئی ہے.
اللہ جل مجدہ طلباء کرام کو مکمل شفاء کاملہ عطا فرمائے، تنظیم ابنائے مدارس کے ذمہ داران و اراکین اور ڈاکٹروں کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین ثم آمین.