فیضی نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــ
جونپور(آئی این اے نیوز 27/اکتوبر 2018) جمدہاں جونپور میں یکم نومبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب ایک عظیم الشان اجلاس عام (تعلیم و تربیت و اتحاد ملت) جمعیة الشباب جمدہاں جونپور کے زیر اہتمام منعقد ہونے جارہا ہے، جس میں مقرر خصوصی کے طور پر ہندوستان کے معروف عالم دین حضرت مولانا محمد بلال عبدالحئی صاحب حسنی ندوی دامت برکاتہم استاذ حدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ وصدر کل ہند تحریک پیام انسانیت شرکت کر رہے ہیں ۔
وہیں پر ملک کے حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھنے والے مقرر حضرت مولانا عبدالرب صاحب قاسمی دامت برکاتہم ناظم مدرسہ دعوۃ الحق دوست پور سلطان پور کا بهی خطاب عام ہوگا اور شیراز ہند جونپور کے فعال عالم دین مفسر قرآن حضرت مولانا محمد ابوذر مدنی صاحب دامت برکاتہم استاذ جامعۃ الرشاد اعظم گڑھ کا قیمتی بیان ہوگا اور اسکے علاوہ ضلع کے تقریبا چهوٹے بڑے تمام مدارس کے ناظم اعلی اور اساتذہ بهی تشریف فرما ہوں گے۔
اس عظیم الشان اجلاس عام کی صدارت شیراز ہند جونپور کے بزرگ عالم دین اور فعال ناظم اعلی جامعہ حسینہ لال دروازہ جون پور کے مونالا توفیق احمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم فرمائیں گے، جلسہ کی نظامت حضرت مولانا محمد شمشاد احمد ندوی صاحب دامت برکاتہم کریں گے اور نعت رسول کے لیے بلبل ہندوستان خوش آواز اسید احمد اسید مئوی ہوں گے.
لہٰذا تمام قارئین حضرات سے گزارش ہیکہ اس عظیم الشان اجلاس عام میں شرکت کرکے جلسہ کو کامیاب بنائیں.
واضح رہے اس پروگرام کی تمام تیاریاں تنظیم کے سرپرست مولانا مفتی حدیث صاحب استاذ المدرسۃ المحمودیہ جمدہاں کی نگرانی میں ہورہی ہیں.