اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: صدرپور برولی میں منعقد سہ روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 29 October 2018

اعظم گڑھ: صدرپور برولی میں منعقد سہ روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پزیر!

حافظ ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
پھولپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/اکتوبر 2018) اعظم گڑھ ضلع پھولپور علاقہ کے صدرپور برولی گاؤں میں 26/اکتوبر بروز جمعہ سے شروع ہوئے سہ روزہ آل انڈیا تبليغی اجتماع میں ضلع سمیت دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے مسلمانوں سے اجتماع گاه مکمل بھر گیا تھا، جبکہ تیسرے دن تک اجتماع میں لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری رہا.
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گودھرا سے آئے حضرت مولانا اسماعیل صاحب نے کہا کہ ہمیں سنی سنائی بات آگے نقل نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کی تفتیش کی جائے، پھر آگے نقل کی جائے، مولانا نے کہا ہم سب ایک بن کر رہیں،
دین و اسلام اس چیز کا نام ہے کہ ہم اپنی سمجھ سے کوئی نئی بات نہ بنائیں، اللہ اور اس کے رسول صلعم کی احکام کو عام کریں، گھر گھر جاؤ اور سچائی کے چراغ کو روشن کرو، کوئی کہیں بھی کسی شکل میں بھی ہو دوسروں کی خدمت کریں.
 مولانا فراہیم صاحب نے کہا کہ یہ اجتمام لوگوں کے اخلاقی اصلاحات اور خود کو صاف کرنے کے لئے ہے، مسلمانوں کو حقیقی مسلمان بننا چاہئے اور انہیں اسلام کے بنیادی اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے ذاتی زندگی میں مکمل اسلام کو شامل کر سکیں، یہ لوگوں کی اصلاح کی الگ تحریک ہے، اس تین روزہ تبلیغی اجتماع میں پورے ملک  اور ریاست سے لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ہے، انہوں نے کہا کہ اجتماع صرف جماعت کے سرگرم کارکنوں میں مقبول نہیں بلکہ ان کے ساتھ بھی ہے جو فعال طور پر منسلک نہیں ہیں.
مولانا زہیرالحسن صاحب نے اپنے دفاع میں کہا کہ حج اسلام میں فرض ہے جو مالداروں پر لازمی ہے، اجتماع میں شرکت مذہبی حقوق اور حیثیت کو بہتر بناتا ہے، جس میں معاشرے کے اندر مذہبی طاقت کا ذریعہ ہوتا ہے.
 گجرات سے تشریف لائے مولانا احمد لاٹ صاحب نے کہا کہ تنظیم کے کام کا طریقہ اور کسوٹی قرآن شریف اور نبی پاک صلعم کی زندگی ہے، اس کے برعکس چلنا اور اکیلے اپنی رائے کو اہمیت دینے والے اسلام کے کام کرنے والے طریقے سے تعلق نہیں ركھتے، اللہ اوراس کے رسول صلعم کے حکم کی نافرمانی نہیں کرنی چاہیے، صحیح اصولوں پر چلیں اور اچھے کام کریں، نماز، زکات اور روزہ کی پابندی کریں، اس سے ہی ترقی کا راستہ کھلتا ہے، لاكھو کی تعداد میں مسلمانوں کی آمد سے منتظمین نے اپیل کی تھی کہ سبھی لوگ صبر رکھیں اور اتوار کو آخری دن صبح دعا کے بعد گھر روانہ ہوتے ہوئے نظم و ضبط کا پورا خیال رکھیں.