محمد فرقان
ــــــــــــــــــــ
لدھیانہ/پنجاب(آئی این اے نیوز 11/نومبر 2018) حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمتہ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مجلس احرا راسلام کے قومی صدر و پنجاب کے شاہی امام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ ٹیپو سلطان بھارت کی جنگ آزادی کے اول قائدین میں سے ہیں، جن کی قربانیوں کو تا قیامت فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ نہایت ہی شرم کی بات ہے کہ جس سلطان سے انگریز جیسا حکمران ڈرتا رہا، آج کچھ فرقہ پرست مذہب کی بنیاد پر اس شہید کے خلاف بد زبانی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان شہید ؒ پر انگلی اٹھانے والے فرقہ پرست دراصل خود دیش کے غدار ہیں، ان لوگوں نے برطانوی سامراج کے دوران انگریز کے تلوے چاٹے اور مجاہدین آزادی کی مخبریاں کی اور آج بھی یہ جنگ آزادی کے جانثاروں کے خلاف ہیں ۔
شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ سلطان کی دیش بھگتی پر سوال اٹھانے والے کیا جانتے ہیں کہ دیش کو پہلا میزائل اسی سلطان نے دیا تھا، شاہی امام پنجاب نے کہاکہ وہ خال خیالی نکال دیں، ٹیپو سلطان ہر اک بھارتیہ کے دلوں میں زندہ ہیں، انکی شخصیت چاند کی طرح جس کی طرف تھوکنے والے کو خود ہی ذلیل ہونا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی ٹیپو سلطان شہید ؒ کی تصویریں جلا کر احتجاج کر رہے ان کے خلاف حکومت کو سخت کاروائی کرنے چاہئے ۔