اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: استاذ العلماء حضرت مولانا جمیل احمد قاسمی مبارک پوری مدنی کا انتقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 11 November 2018

استاذ العلماء حضرت مولانا جمیل احمد قاسمی مبارک پوری مدنی کا انتقال!

محمد سالم سریانوی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 11/نومبر 2018) استاذ العلماء حضرت مولانا جمیل احمد قاسمی مبارک پوری مدنی انتقال فرما گئے إنا لله وإنا إليه راجعون.
ابھی نماز عشاء سے قبل یہ دل سوز اور جانکاہ خبر ملی کہ استاذ العلماء حضرت مولانا جمیل احمد مدنی دیوبند کے مشہور ہاسپیٹل ڈی کے جین میں قریب ساڑھے سات بجے انتقال فرما گئے، یہ خبر جہاں مبارک پور کے لیے نہایت افسوسناک ہے وہیں علمی دنیا بالخصوص دیار مشرق وجامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور کے لیے بھی نہایت تکلیف دہ ہے، مولانا مرحوم دیار مشرق کے ایک عظیم عالم تھے، موجودہ وقت میں وہ جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور کے سرپرست تھے، آپ نے ایک لمبا زمانہ دین کی خدمت میں گزارا ہے، ابھی چند سال قبل جب نائجیریا افریقہ سے ریٹائر ہوئے تھے تو جامعہ کے کار گزار ناظم بھی رہے۔
دو دن پہلے دیوبند تشریف لے گئے، اور طبیعت خراب ہوگئی، ڈی کے جین ہاسپیٹل میں ایڈمیٹ کرائے گئے، لیکن کوئی خاص افاقہ نہیں ہوا اور شام بعد نماز مغرب انتقال فرما گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق آپ کی نماز جنازہ وہیں دیوبند میں بعد نماز ظہر ادا کی ادا کی جائے گی اور تدفین عمل میں آئے گی۔
اللہ مرحوم کو غریق رحمت کرے اور پس ماندگان ومتعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)