اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: مولانا عبدالبر صاحب کے دروازے سے بائک چوری، نہیں ملا سراغ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 23 November 2018

اعظم گڑھ: مولانا عبدالبر صاحب کے دروازے سے بائک چوری، نہیں ملا سراغ!

جگدیش پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/نومبر 2018) گزشتہ بتاریخ 21نومبر 2018 بروز بدھ دیر شام ایک پیشن پرو بائک چوری ہوگئی ہے،
جس کا سراغ اب تک نہ چل سکا، اطلاع کے مطابق گزشتہ شام مولانا عبدالبر بن حضرت مولانا عبدالحق صاحب نوراللہ مرقدہ سابق شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند اپنے گھر باہری حصے میں گاڑی کھڑی کیا، اور اس کو لاک بھی کیا، اور معمول کے مطابق وہاں گاڑی کھڑی کرتے تھے، لیکن جب صبح اٹھے تو اچانک بائک ندارد، فورا گاؤں وغیرہ میں کافی تلاش کیا لیکن اس کا کچھ بھی پتہ نہ چل سکا، تو فورا ایک تحریر تھانہ پھولپور دی اور مزید چند اخبار کے نمائندے کو بھی اطلاع دی، موصوف مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کے استاذ حدیث ہیں،چور کی چوری ان شاءاللہ ضرور پکڑی جائے گی.
لہٰذا آپ حضرات سے درخواست ہے کہ اس گاڑی نمبر کو دیکھ لیں اگر کہیں بھی کسی کو اس کاپتہ چلے تو فوراً اطلاع کرے، اس کو ان شاءاللہ انعام سے نوازا جائے گا.